اکھلیش اقتدارمیں آتے ہیں تو بہتر رام مندربنے گا:رام گوپال

رام گوپال یادو نے انتخابی ریلیوں میں مبینہ طور پر غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے پر اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی بھی سخت تنقید کی۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

سماج وادی پارٹی نے دعویٰ کیا کہ اگر اکھلیش یادو اتر پردیش میں اقتدار میں آتے ہیں تو ان کی حکومت اجودھیا میں ایک بہتر اورموجودہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کے مقابلے میں بہت جلد رام مندر کی تعمیر کرے گی۔

سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر رام گوپال یادو نے چترکوٹ میں ایک انتخابی ریلی میں پارٹی سربراہ اکھلیش یادو پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے طنز کا جواب دیتے ہوئے یہ دعویٰ کیا۔


مسٹر یادو نے کہا، “وزیر داخلہ شاہ نے کہا کہ مسٹر اکھلیش چاہے کتنی ہی کوشش کریں، مندر کی تعمیر کو کوئی نہیں روک سکتا۔ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ کون مندر کی تعمیر کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔"

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’اگر مسٹر اکھلیش یادو اقتدار میں آتے ہیں تو ایک بہتر مندر تعمیر کیا جائے گا اور بہت تیز رفتاری سے بنایا جائے گا۔‘‘ انہوں نے انتخابی ریلیوں میں مبینہ طور پر غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے پر اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی بھی سخت تنقید کی۔


ایس پی لیڈر نے کہا، "حکومت نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا۔ اوپر سے نیچے تک، انتخاب جیتنے کے لئے ایک ہی تقسیم کی سیاست کااستعمال کیا جا رہا ہے۔ کوئی یہ نہیں سوچ سکتا ہے کہ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ غیر پارلیمانی زبان کا استعمال کرنے کی سطح تک گرگئے ہیں۔ یہاں تک کہ مسٹر اکھلیش یادو کے لیے بھی توہین آمیز الفاظ استعمال کیے جا رہے ہیں۔

مسٹر یادو نے حکومت کے ٹیکہ کاری کے دعووں پر بھی سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا، "حکومت ہمیشہ کہتی ہے کہ اس نے ویکسینیشن میں ریکارڈ قائم کیا ہے۔ چھوٹے ممالک اتنے لوگوں کا ویکسینیشن کیسے کرسکتے ہیں؟ ان کے پاس ہندوستان کی طرح آبادی ہی نہیں ہے۔ کیا آپ انگلینڈ سےاتنے لوگوں کا ویکسینیشن کرنے کی امید کرتے ہیں۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔