جنوب مغرب مانسون تلنگانہ اور ساحلی اے پی میں سرگرم، مزید بارش کی پیش گوئی

بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ، ساحلی اے پی، شمالی ساحلی اے پی اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران رائل سیما میں گرج وچمک کے ساتھ بارش ہوگی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ، شمالی ساحلی اے پی کے اضلاع مشرقی گوداوری، مغربی گوداوری اور یانم میں بعض مقامات پر شدید سے شدید ترین بارش کا امکان ہے۔ اپنے بلیٹن میں اس نے کہا کہ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران شمالی ساحلی اے پی کے وشاکھاپٹنم، 17اگست کو تلنگانہ اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران رائل سیما میں بارش کا امکان ہے۔

بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ، ساحلی اے پی، شمالی ساحلی اے پی اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران رائل سیما میں گرج وچمک کے ساتھ بارش ہوگی۔ اس بلیٹن میں کہا گیا کہ آئندہ پانچ دنوں کے دوران تلنگانہ، ساحلی اے پی، یانم اور رائل سیما میں ہلکی تا اوسط یا پھر گرج وچمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جنوب مغرب مانسون تلنگانہ میں کافی سرگرم، ساحلی اے پی میں سرگرم اور رائل سیما میں معمول کے مطابق رہا ہے۔


جئے شنکر بھوپال پلی ضلع میں بعض مقامات پر شدید بارش ہوئی، ورنگل رورل، بھدرادری کوتہ گوڑم، محبوب آباد، جنگاوں، ورنگل اربن، رنگاریڈی، کریم نگر، محبوب آباد، یادادری بھونگیر کے ساتھ ساتھ اے پی کے مشرقی گوداوری اور مغربی گوداوری اضلاع میں بھی اسی عرصہ کے دوران بارش ہوئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔