ریونت ریڈی کی حلف برداری کے لیے سونیا، راہل، پرینکا حیدرآباد پہنچے

کانگریس قائدین سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی کی تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف برداری تقریب میں شرکت کے لیے جمعرات کی صبح حیدرآباد پہنچ گئے

<div class="paragraphs"><p>تصویر ایکس</p></div>

تصویر ایکس

user

قومی آوازبیورو

حیدرآباد: کانگریس قائدین سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی کی تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف برداری تقریب میں شرکت کے لیے جمعرات کی صبح حیدرآباد پہنچ گئے۔

راجیو گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ریونت ریڈی نے گاندھی خاندان کا خیرمقدم کیا۔ وہ دوپہر کو منعقد ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ تقریب ایل بی اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔ ریڈی نے بدھ کے روز دہلی میں گاندھی خاندان اے آئی سی سی صدر ملکارجن کھڑگے اور اے آئی سی سی کے دیگر قائدین سے ملاقات کے دوران انہیں ذاتی طور پر مدعو کیا تھا۔

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار اور پڑوسی ریاستوں کے وزرا کے بھی حلف برداری میں شرکت کا امکان ہے۔ کانگریس پارٹی نے 30 نومبر کے اسمبلی انتخابات میں 119 رکنی ایوان میں 64 سیٹیں حاصل کر کے بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) سے اقتدار چھین لیا۔


راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے پارٹی کے لیے بڑے پیمانے پر مہم چلائی تھی۔ 17 ستمبر کو حیدرآباد میں سی ڈبلیو سی کے اجلاس کے بعد، سونیا گاندھی نے حیدرآباد میں ایک میگا ریلی سے خطاب کیا، جس میں انہوں نے پارٹی کی چھ ضمانتوں کا انکشاف کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔