راجیو گاندھی کے 75ویں یوم پیدائش پر سونیا، منموہن، راہل اور پرینکا نے پیش کیا خراجِ عقیدت

سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے 75ویں یوم پیدائش کے موقع پر کانگریس صدر سونیا گاندھی، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، پارٹی لیڈر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے ’ویر بھومی‘ پہنچ کر خراج عقیدت پیش کیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

آج ملک کے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی 75ویں سالگرہ ہے اور کانگریس پارٹی لیڈران صبح سویرے ان کے سمادھی استھل ’ویر بھومی‘ پر خراج عقیدت پیش کرنے پہنچے۔ دہلی واقع ان کی سمادھی ویر بھومی پر کانگریس صدر سونیا گاندھی کے ساتھ ساتھ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ بھی آنجہانی راجیو گاندھی کو عقیدت کا پھول پیش کرنے کے لیے پہنچے۔


ویر بھومی پر راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کانگریس کے سابق صدر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی اور کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی بھی پہنچیں۔ اس سے قبل راہل گاندھی نے اپنے آنجہانی والد راجیو گاندھی کو یاد کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا۔ اس ٹوئٹ میں انھوں نے لکھا کہ ’’آج ہم راجیو گاندھی جی کی 75ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ راجیو گاندھی ایک محب وطن، دور اندیش اور مستقبل کو نظر میں رکھ کر پالیسیاں بنانے کے لیے جانے جاتے ہیں جنھوں نے ہندوستان کی ترقی میں اہم کردار نبھایا۔‘‘


اس ٹوئٹ میں راہل گاندھی نے یہ بھی لکھا کہ ’’میرے لیے وہ ایک پیار کرنے والے والد تھے، جنھوں نے مجھے سکھایا کہ کبھی نفرت نہیں کرنی چاہیے، لوگوں کو معاف کرنا چاہیے اور سبھی کے ساتھ محبت سے پیش آنا چاہیے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 20 Aug 2019, 9:10 AM