’نوری‘ کے ساتھ بہت خوشگوار ماحول میں سونیا گاندھی کی تصویر آئی سامنے

راہل گاندھی نے گزشتہ سال ’نوری‘ نامی ایک پالتو کتّا اپنی ماں سونیا گاندھی کو تحفے میں پیش کیا تھا، راہل کا کہنا ہے کہ یہ کتّا ان کی ماں کو بہت پسند ہے۔

<div class="paragraphs"><p>نوری کے ساتھ سونیا گاندھی، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

نوری کے ساتھ سونیا گاندھی، تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے سونیا گاندھی کی ایک انتہائی دلکش تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں سونیا گاندھی ایک پالتو کتّے کو اپنی پیٹھ پر ٹانگے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔ اس کتّے کا نام ’نوری‘ ہے جس کے ساتھ وہ خوشگوار لمحات گزارتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔ راہل گاندھی نے انسٹاگرام پر دو تصویریں شیئر کی ہیں اور دونوں میں ہی نوری سونیا گاندھی کے کندھے کی پیٹھ پر بیگ میں ٹنگا ہوا ہے اور سونیا کے چہرے پر مسکراہٹ تیر رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ راہل گاندھی نے گزشتہ سال ’عالمی یومِ جانور‘ کے موقع پر ماں سونیا گاندھی کو یہ پالتو کتّا تحفے میں پیش کیا تھا جس کا نام انھوں نے نوری بتایا تھا۔ اب تازہ سوشل میڈیا پوسٹ میں راہل گاندھی نے لکھا ہے کہ یہ کتّا ان کی ماں کا پسندیدہ ہے۔ یعنی ایک سال میں سونیا گاندھی کو ’نوری‘ سے بے انتہا لگاؤ ہو گیا ہے۔


واضح رہے کہ گزشتہ سال راہل گاندھی نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ گوا دورے کے بارے میں بتا رہے تھے۔ وہاں وہ گوا کی ایک فیملی سے ملے تھے جن سے انھیں نوری ملی تھی۔ پھر وہ اس نوری کو دہلی لے آئے اور ماں سونیا گاندھی کو تحفے میں پیش کیا تھا۔ راستے میں انھوں نے نوری کو میٹرو کی سواری بھی کرائی تھی جو کہ ویڈیو میں دیکھا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔