سونیا گاندھی کی طبیعت ناساز، سینے میں انفیکشن کے باعث اسپتال میں داخل، حالت مستحکم

گنگا رام اسپتال نے سونیا گاندھی کی صحت کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔ اسپتال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سونیا گاندھی کو یہ مسئلہ کافی عرصے سے ہے اور انہیں معمول کے چیک اپ کے لیے داخل کیا گیا ہے

سونیا گاندھی، تصویر@INCIndia
سونیا گاندھی، تصویر@INCIndia
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کانگریس پارلیمانی پارٹی کی صدر سونیا گاندھی کو سینے میں انفیکشن کی شکایت کے بعد دہلی کے سر گنگارام اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کی ایک خصوصی ٹیم ان کی صحت پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت ابھی تک مستحکم ہے۔ سونیا گاندھی کو ہفتے کی شام داخل کرایا گیا تھا۔

گنگا رام اسپتال نے سونیا گاندھی کی صحت کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔ اسپتال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سونیا گاندھی کو یہ مسئلہ کافی عرصے سے ہے اور انہیں معمول کے چیک اپ کے لیے داخل کیا گیا ہے۔ گنگا رام اسپتال نے سونیا گاندھی کی

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب سونیا گاندھی کو صحت کی خرابی کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہو۔ اس سال کے شروع میں بھی 3 مارچ کو سونیا گاندھی کو بخار کی وجہ سے سری گنگا رام اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس دوران چیسٹ میڈیسن کے ڈاکٹر اروپ باسو اور ان کی ٹیم نے سونیا گاندھی کا علاج کیا تھا۔ اس دوران ان کے کئی ٹیسٹ بھی کئے گئے تھے۔


اس دوران اسپتال سے جاری بلیٹن میں بتایا گیا تھا کہ کانگریس پارلیمانی پارٹی کی سربراہ سونیا گاندھی کو بخار کی وجہ سے سر گنگارام اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور ان کی حالت مستحکم ہے۔

وہیں، اس سال جنوری کے شروع میں بھی سونیا گاندھی کو وائرل انفیکشن کی شکایت کے بعد اسپتال میں داخل کرانا پڑا تھا۔ اس وقت راہل گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا کو درمیان میں چھوڑ کر اپنی والدہ کی عیادت کی تھی۔ اس دوران انہیں تقریباً ایک ہفتہ تک اسپتال میں رہنا پڑا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔