سونیا گاندھی راجستھان میں منائیں گی اپنا یوم پیدائش، ’بھارت جوڑو یاترا‘ میں شرکت متوقع

کانگریس کی سابق قومی صدر سونیا گاندھی آج راجستھان کے سوائی مادھوپور ضلع کے رنتھمبور میں اپنی سالگرہ منائیں گی اور اس کے لیے راہل گاندھی بھی سوائی مادھوپور پہنچ چکے ہیں

فائل تصویر
فائل تصویر
user

قومی آوازبیورو

جے پور: کانگریس کی سابق قومی صدر سونیا گاندھی 9 دسمبر کو یعنی آج راجستھان کے سوائی مادھوپور ضلع کے رنتھمبور میں اپنی سالگرہ منائیں گی اور اس کے لیے راہل گاندھی بھی سوائی مادھوپور پہنچ چکے ہیں۔ سونیا گاندھی آج اپنا 76واں یوم پیدائش منا رہی ہیں اور وہ 4 روزہ راجستھان کے دورے پر پہنچیں ہیں۔ کل وہ بھارت جوڑو یاترا میں بھی شرکت کر سکتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سونیا گاندھی رنتھمبور نیشنل پارک پہنچ چکی ہیں۔ قبل ازیں، راہل گاندھی نے اپنی بھارت جوڑو یاترا کا اختتام بوندی ضلع کے کیشاورائے پٹن کے قریب گڈلی پھاٹک پہنچ کر کیا۔ اس کے بعد راہل گاندھی سوائی مادھوپور پہنچے، جہاں سونیا گاندھی کی سالگرہ کے پروگرام میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر پرینکا گاندھی سمیت گاندھی خاندان کے دیگر افراد بھی یہاں پہنچ رہے ہیں۔


راہل گاندھی کا 10 دسمبر سے اپنی بھارت جوڑو یاترا دوبارہ شروع کرنے کا پروگرام ہے اور توقع ہے کہ سونیا گاندھی بھی اس دن بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہونے کے لیے ہوائی جہاز سے کوٹا پہنچیں گی اور بعد میں گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہو سکتی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔