سونیا کا پیغام: ’اگلا انتخاب جمہوریت پر اعتماد بحالی کےلئے لڑا جائے گا‘

یو پی اے کی چیئر پرسن سونیا گاندھی نے کولکاتہ میں منعقدہ حزب اختلاف کی ریلی کو مغروو اور تقسیم کار مودی حکومت کے خلاف تمام سیاسی دھاروں کے رہنماؤں کو متحد کرنے کی اہم کوشش قرار دیا ۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

یو پی اے کی چیئر پرسن سونیا گاندھی نے کولکاتہ میں منعقدہ حزب اختلاف کی ریلی کو مغروو اور تقسیم کار مودی حکومت کے خلاف تمام سیاسی دھاروں کے رہنماؤں کو متحد کرنے کی اہم کوشش قرار دیا۔

کولکاتا میں ٹی ایم سی کے زیر اہتمام منعقد کی گئی ’یونائیٹڈ انڈیا‘ ریلی میں کانگریس کی نمائندگی کرنے والے سینئر رہنما ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ یو پی اے کی چیئر پرسن سونیا گاندھی نے اس ریلی کے لئے اپنی نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ ریلی میں ان کے پیغام کو ملکارجن کھڑگے نے پڑھا۔

انہوں نے پیغام کو پڑھتے ہوئے کہا، ’’ملک پر خطرہ ہے۔ کسان پریشان ہیں اور نوجوان بے روزگار ہیں۔ ملک بے حد خراب حالات سے گزر رہا ہے۔ معاشی اعتبار سے ہمارے شہری مشکلات میں ہیں، سیاسی طور سے ہمارے اداروں کو کمزور گردانہ گیا ہے اور سماجی طور سے کثیر جہتی تانے باے کو برباد کیا گیا ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا، ’’آئندہ لوک سبھا انتخابات کوئی معمولی انتخابات نہیں ہیں۔ یہ جمہوریت میں ملک کا اعتماد بحال کرنے، ہماری جمہوری ساخت اور قومی اثاثوں کی حفاظت کے حوالہ سے اہم انتخابات ہیں۔ وہ لوگ ہندوستان کے آئین کو برباد کر دینا چاہتے ہیں۔‘‘

پیغام کو پڑھتے ہوئے انہوں نے مزید کہا، ’’جب تک ہم یکجا نہیں ہوں گے تب تک مودی اور شاہ جیسے لوگ جمہوریت اور ہندوستان کی سیکولر اقدار کے ساتھ کھلواڑ کرتے رہیں گے۔ اگلے انتخابات جمہویرت پر اعتماد بحالی کے لئے لڑے جائیں گے۔ اس ریلی میں مختلف سیاسی پس منظر سے آنے والے رہنماؤں کو ایک مقام پر جمع کیا گیا ہے۔ سب کا ہدف مودی حکومت کو ہرانا ہے۔‘‘

واضح رہے کہ ملکارجن کھڑگے اور پارٹی ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی طرف سے منعقد کی گئی حزب اختلاف کی ریلی میں کانگریس کے نمائندگان کے طور پر شامل ہوئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 19 Jan 2019, 9:10 PM