سونیا گاندھی نے 24 جون کو سبھی کانگریس جنرل سکریٹری کی میٹنگ طلب کی، کئی اہم ایشوز پر ہوگا تبادلہ خیال

کانگریس جنرل سکریٹری (تنظیم) کے. سی. وینوگوپال نے میٹنگ کے ایجنڈے سے متعلق کہا کہ اس میں کانگریس کے رابطہ عامہ پروگراموں کا جائزہ لیا جائے گا اور ملک کے کئی اہم ایشوز پر گفتگو ہوگی۔

سونیا گاندھی، تصویر آئی اے این ایس
سونیا گاندھی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

کانگریس صدر سونیا گاندھی نے 24 جون، یعنی جمعرات کو پارٹی کے سبھی جنرل سکریٹری اور ریاستی انچارج کی میٹنگ طلب کی ہے۔ اس اہم میٹنگ میں پٹرول-ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں اور کچھ دیگر اہم ایشوز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور مرکزی حکومت کو گھیرنے کی پالیسی تیار کی جائے گی۔ ڈیجیٹل ذریعہ سے ہونے والی اس میٹنگ میں تنظیم سے جڑے اہم ایشوز کے ساتھ ساتھ انتخابی ریاستوں کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

کانگریس کے سینئر لیڈر اور جنرل سکریٹری (تنظیم) کے. سی. وینوگوپال نے میٹنگ کے ایجنڈے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ میٹنگ میں کانگریس کے رابطہ عامہ پروگراموں کا جائزہ لیا جائے گا اور ملک میں پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں لگاتار ہو رہے اضافہ اور مہنگائی پر اٹھائے جانے والے اقدامات سے متعلق بات چیت کی جائے گی۔ کانگریس پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے ایشو پر گزشتہ کچھ ہفتوں سے حکومت پر لگاتار حملہ آور ہے۔


ذرائع کے مطابق کانگریس صدر کے ذریعہ طلب کی گئی میٹنگ میں پٹرول-ذیل اور ضروری خوردنی اشیاء کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ سے عام آدمی کو ہو رہی مشکلات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور اس پر حکومت کو گھیرنے کی پالیسی تیار کی جائے گی۔ میٹنگ میں موجودہ کورونا بحران اور ملک کی معاشی حالت پر بھی غور و خوض ہو سکتا ہے۔ اس کے بعد ریاستی کانگریس کمیٹیوں کے صدور کی بھی ایک میٹنگ بلائے جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔