سونیا گاندھی دو روزہ دورے پر سری نگر پہنچیں، نگین جھیل میں ناؤ پر سواری کی ویڈیو آئی سامنے

کانگریس رکن پارلیمنٹ اور سونیا گاندھی کے بیٹے راہل گاندھی لداخ کا دورہ ختم کرنے کے بعد جمعہ کے روز سری نگر پہنچے تھے، امید کی جا رہی ہے کہ پرینکا گاندھی بھی سری نگر جلد پہنچیں گی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

کانگریس پارلیمانی پارٹی کی سربراہ سونیا گاندھی ہفتہ کے روز سری نگر پہنچیں۔ یہاں انھوں نے سب سے پہلے نگین جھیل میں ناؤ کی سواری کی جس کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔ ویڈیو میں وہ اپنے سیکورٹی گارڈ کے ساتھ نگین جھیل میں کشتی کی سواری کرتی ہوئی انتہائی پرسکون دکھائی دے رہی ہیں۔ وہ سری نگر کے دو روزہ دورے پر پہنچی ہیں جہاں وہ جلد ہی اپنے بیٹے اور کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی سے ملاقات کریں گی۔

قابل ذکر ہے کہ راہل گاندھی گزشتہ کچھ دنوں سے لداخ کے دورے پر تھے اور 25 اگست کو سری نگر پہنچے ہیں۔ انھوں نے لداخ کے دور دراز علاقوں کا اسپورٹس بائک سے دورہ کیا جس کی تصویریں اور ویڈیوز پہلے ہی سرخیاں بٹور چکی ہیں۔ اب سونیا گاندھی کی کشتی میں سواری کی ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے۔


کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق راہل گاندھی کی بہن اور کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی بھی اپنے شوہر رابرٹ وڈرا کے ساتھ سری نگر جلد ہی پہنچنے والی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ راہل گاندھی نگین جھیل میں ایک ہاؤس بوٹ میں ٹھہرے ہوئے ہیں اور امکان ہے کہ دو دن بعد گاندھی فیملی گلمرگ پہنچے گی۔ حالانکہ اس سلسلے میں کوئی آفیشیل جانکاری ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔