سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کی فلائٹ میں آئی تکنیکی خامی، بھوپال کے راجہ بھوج ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ

مدھیہ پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر اور تنظیم انچارج راجیو سنگھ نے بتایا کہ رکن اسمبلی عارف مسعود، پی سی شرما ایئرپورٹ پر پہنچ گئے ہیں، راہل-سونیا بھوپال ایئرپورٹ کے وی آئی پی لاؤنج کے اندر ہیں۔

سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کی ایک فائل تصویر 
سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کی ایک فائل تصویر
user

قومی آوازبیورو

کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کی فلائٹ میں آچانک تکنیکی خامی آنے کے بعد اس کی بھوپال واقع راجہ بھوج ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی ہے۔ سونیا اور راہل بنگلورو میں اپوزیشن پارٹیوں کی دو روزہ میٹنگ ختم ہونے کے بعد چارٹرڈ فلائٹ سے دہلی لوٹ رہے تھے جب بھوپال میں ایمرجنسی لینڈنگ کرانی پڑی۔

راہل گاندھی کے ذاتی اسٹاف نے طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ سے متعلق تصدیق کی ہے۔ مدھیہ پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر اور تنظیم انچارج راجیو سنگھ نے بتایا کہ رکن اسمبلی عارف مسعود، پی سی شرما ایئرپورٹ پر پہنچ گئے ہیں۔ راہل-سونیا بھوپال ایئرپورٹ کے وی آئی پی لاؤنج کے اندر ہیں۔


کانگریس لیڈروں سے ملی جانکاری کے مطابق اب راہل-سونیا 9.30 بجے انڈیگو کی فلائٹ سے دہلی جائیں گے۔ اس سلسلے میں فی الحال کچھ بھی جانکاری حاصل نہیں ہو سکی ہے کہ جس چارٹرڈ ایئرکرافٹ سے سونیا-راہل دہلی کے لیے روانہ ہوئے تھے، اس میں کس طرح کی تکنیکی خامی آئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔