رائے بریلی پہنچیں سونیا اور پرینکا گاندھی، پارٹی کی مضبوطی کے لئے غور و خوض متوقع

سونیا گاندھی تقریباً 5 بجے ضلع کے تقریباً تین ہزار کارکنان کا شکریہ ادا کریں گی۔ کم ووٹوں اور مشکل حالات میں ہوئی جیت کا سلسلہ وار جائزہ لیا جائے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

رائے بریلی: یو پی اے کی چیئر پرسن اور کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی آج اپنے پارلیمانی حلقے رائے بریلی پہنچ گئی ہیں۔ اس دوران ان کے ساتھ کانگریس کی جنرل سکریٹری اور ان کی بیٹی پرینکا گاندھی بھی موجود ہیں۔ اس موقع پر پارٹی کو مضبوط کرنے کے حوالہ سے ہر ایشو پر غور و خوض کیا جائے گا۔

فرست گنج ایئرپورٹ پر اترنے کے بعد سڑک کے راستہ سے ہوتے ہوئے سونیا گاندھی اور پرینکا گاندھی بھوئے مئو گیسٹ ہاؤس پہنچیں۔ ان کے استقبال کے لئے بھوئے مئو گیسٹ ہاؤس میں کانگریس پارٹی کے کارکنان کا مجمع لگ گیا۔ یہاں سونیا گاندھی اور پرینکا گاندھی کا کارکنان سے ملاقات کا پروگرام ہے۔ دریں اثنا قومی رہنماؤں کے ساتھ ریاست کے ذمہ داروں کی بیٹھکوں کا دور چلے گا۔


ایک سینئر کانگریس رہنما نے بتایا کہ مشرقی اتر پردیش میں ہار کی وجوہات کا جائزہ اور غور و خوض کئی مراحل میں ہوگا۔ پھر دوپہر کا کھانا اور اس کے بعد میٹنگ ہوگی۔ ان پروگراموں کے بعد سونیا گاندھی تقریباً 5 بجے ضلع کے تقریباً تین ہزار کارکنان کا شکریہ ادا کریں گی۔ کم ووٹوں اور مشکل حالات میں ہوئی جیت کا سلسلہ وار جائزہ لیا جائے گا۔ پھر رات کا کھانا سب ایک ساتھ کھائیں گے۔

غور طلب ہے کہ 23 مئی 2019 کو لوک سبھا انتخابات کے نتائج آنے کے بعد رکن پارلیمان سونیا گاندھی کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ وہ 39 دن بعد رائے بریلی آ رہی ہیں۔ دو مئی کو سونیا گاندھی نے سرینی علاقہ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کیا تھا۔


Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */