سونیا کی کیرالہ میں یو ڈی ایف کو ووٹ دینے کی اپیل

کیرالہ کے عوام کو ریاست کی خوشحالی اور جمہوری اقدار ، معاشرتی ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ کے لئے یو ڈی ایف کو ووٹ دینا چاہئے ۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

انتخابی مہم شباب پرہےمغربی بنگال اور آسام کےبعد اب تمام پارٹیوں کی توجہ تمل ناڈو اور کیرالہ پرمرکوز ہے۔ کانگریس کیرالہ میں ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے،ویسےبھی کیرالہ میں روایت ہےکہ وہاں کوئی بھی محاذ دوبارہ اقتدار میں نہیں آیا اس لئےکانگریس کو بہت زیادہ امیدیں ہیں ۔

کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے کیرالہ اسمبلی انتخابات کے لئے آج ہونے والی ووٹنگ میں تقسیم کرنے والی طاقتوں کو مسترد کرنے اور خوشحال کیرالہ کے لئے کانگریس کے زیر قیادت یو ڈی ایف اتحاد کو ووٹ دینے کی اپیل کی ہے واضح رہےیہ اپیل انہوں نے پیر کےروز کی تھی۔


محترمہ گاندھی نے پیر کی دیر رات یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ کیرالہ کے عوام کو ریاست کی خوشحالی اور جمہوری اقدار ، معاشرتی ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ کے لئے یو ڈی ایف کو ووٹ دینا چاہئے ۔ یو ڈی ایف کو ووٹ دینے کا مطلب سمجھاتے انہوں نے کہا کہ اس سے خواتین ، غریبوں اور کمزور لوگوں کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے ۔ کانگریس صدر نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ کیرالہ کے عوام سماج کو تقسیم کرنے والی طاقتوں کو مسترد کردیں گے اور یو ڈی ایف کو ووٹ دے کر پولرائزیشن کی سیاست کرنے والوں کو جواب دیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔