کیشو پرساد موریہ کے بیٹے کی کار کو نا معلوم گاڑی نے ٹکر مار دی

نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ کے بیٹے یوگیش موریہ کا سسرال رائے بریلی ضلع کے جگت پور علاقے میں ہے وہاں پر ان کی گاڑی میں ٹکر مار دی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ کے بیٹے یوگیش موریہ کی گاڑی کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی۔ یہ حادثہ رائے بریلی ضلع کے جگت پور کے قریب پیش آیا۔ نائب وزیر اعلی  کیشو پرساد موریہ کے بیٹے یوگیش موریہ، ان کی بیوی اور بیٹی کار میں سفر کر رہے تھے۔ نامعلوم گاڑی کی زد میں آنے کے بعد تینوں کو کمیونٹی ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا اور طبی معائنے کے بعد تمام صحت مند پائے گئے اور انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

اس حادثے میں نائب وزیر اعلیٰ کے بیٹے یوگیش موریہ کی گاڑی کو نقصان پہنچا ہے، خاندان کے افراد کو دوسری گاڑی میں پریاگ راج بھیجا جا رہا ہے، حادثے میں خاندان کے تمام افراد محفوظ ہیں،نائب وزیر اعلیٰ کے بیٹے یوگیش موریہ کے سسرال والے رائے بریلی ضلع میں ہے، یہ جگت پور کے علاقے میں ہے۔ یوگیش موریہ کل دوپہر اپنی بیوی کے گھر پہنچے تھے کہ رات کو اپنے سسرال سے نکلنے کے کچھ دیر بعد ان کی کار کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی۔


اس حادثے کے بعد رائے بریلی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، پولیس ٹکر کی وجہ بننے والی گاڑی کی تلاش کر رہی ہے۔ اس کے لیے قریبی سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس حادثے کی شکایت پر جانکاری دیتے ہوئے رائے بریلی پولیس نے کہا ہے کہ انسپکٹر انچارج جگت پور کو جانچ کرنے اور ضروری کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔