درزی کے بیٹے شاداب حسین نے سی اے امتحان کیا ٹاپ

شاداب مسلم نوجوانوں کے لئے ایک مثال ہیں اور نوجوانوں کو ان سے سیکھنے کی ضرورت ہے، حالات کیسے بھی ہوں اگر آپ اپنے مقصد کے تئیں ایماندار ہیں تو کوئی بھی منزل مشکل نہیں ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کے امتحان میں پہلی ہی کوشش یعنی پہلے ہی اٹیمپٹ میں پاس ہونے کو بڑی کامیابی کے طور پر دیکھا جاتا ہے اور اگر پہلی ہی کوشش میں کوئی طالب علم اس امتحان میں ٹاپ کرے تو وہ اپنے آپ میں بہت بڑی بات ہے۔ راجستھان کے کوٹہ کے رہنے والے شاداب حسین نے سی اے کا فائنل امتحان ٹاپ کر کے اپنے ملک اور خاندان کا نام روشن کیا ہے۔ شاداب حسین نے اس امتحان میں 74.63 فیصد نمبر کے ساتھ کل 800 میں سے 597 نمبر حاصل کیے ہیں جو اپنے آپ میں ایک بہت بڑی کامیابی ہے ۔

شاداب نے نے کوٹہ یونیورسٹی سے بی کام کی ڈگری حاصل کی ہے اور ان کے والد درزی ہیں جنہوں نے صرف 10ویں تک تعلیم حاصل کی ہے۔ ان کی ماں اسکول ڈراپ آوٹ ہیں اور شاداب اپنی چار بہنوں کے اکیلے بھائی ہیں۔ شاداب کے والد خود کم تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود اپنے بیٹے کو تعلیم دلانے کے لئے نہ صرف ہمیشہ سنجیدہ رہے بلکہ انہوں نے ہر قسم کی قربانی دی ہے ۔ شاداب کو پڑھانے کے لئے انہوں نے بہت پریشانیاں اٹھائی ہیں ۔

23 سالہ شاداب حسین نے کہا ’’ میں ایک باوقار ملازمت پانے کے لئے دن و رات پڑھتا رہا تاکہ میرے والدین اپنی عمر درازی کو لے کر فکرمند اور پریشان نہ ہوں۔ میں نے سی اے کو ایک باوقار پیشہ سمجھا کیونکہ یہ ایک ایسا پیشہ ہے جس میں انسان زندگی بھر سیکھ سکتا ہے‘‘۔

شاداب مسلم نوجوانوں کے لئے ایک مثال ہیں اور نوجوانوں کو ان سے سیکھنے کی ضرورت ہے ، حالات کیسے بھی ہوں اور آپ اپنے مقصد کے تئیں ایماندار ہیں تو کوئی بھی منزل مشکل نہیں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔