جموں و کشمیر میں شدید سردی، ڈل جھیل جزوی طور پر منجمد

وادی میں سرد ترین دنوں پر مشتمل’’چلہ کلاں ‘‘ جاری ہیں ، بالائی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں تازہ بارشوں کے بعد موسم نقطہ انجماد سے نیچے پہنچ چکا ہے اور ڈل جھیل جزوی طور پر منجمد ہو گئی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

قومی آواز بیورو

وادی بھرمیں کم سے کم درجہ حرارت کافی نیچے گر گیا ہے۔ بارش کے علاوہ برف باری کی وجہ سے شدید سردی کی لہر نہ صرف شہر سرینگر بلکہ وادی کے دیگر علاقوں میں بھی جاری ہے۔بیشتر آبی ذخائر بشمول سیاحوں کی تفریح کا مرکز شہرہ آفاق جھیل ڈل کے بیشتر حصے اور پانی کے نل منجمند ہو چکے ہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
ڈل جھیل میں جمی برف کے بیچ کشتی چلاتی خاتون

دریں اثنا کرگل میں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی جہاں درجہ حرارت 20.6 ڈگری سلسیس تک گر گیا۔ خطۂ لداخ میں سب سے کم لیہ کا درجہ حرارت رہا جو کہ 16.6 ریکارڈ کیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر کا موسم اگلے 24 گھنٹوں تک خشک اور سرد بنا رہے گا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
ڈل جھیل پر برف کا ٹکڑا دکھاتے ہوئے مقامی کشتی والا

چلہ کلاں کیا ہیں ؟

واضح رہے ، چلہ کلاں کے لغوی معنی ’’ 40بڑے ‘‘ہے۔یعنی شدت کی سردی کے چالیس ایام۔چلہ کا فارسی میں مطلب چالیس ہے۔ایسی ٹھنڈ جو خون کو بھی جما دے۔منفی ڈگری درجہ حرارت میں پانی کے نلکے جم کر پھٹ جاتے ہیں۔ ڈل جھیل سمیت تمام جھیلیں جم جاتی ہیں۔ چلہ کلاں کا کشمیر کے رہن سہن ، ثقافت اور تہذیب سے گہرا تعلق ہے۔ یہ شدید سردی کے 40دن ہوتے ہیں اور 22دسمبر سے 31 جنوری تک جاری رہتے ہیں۔ کڑاکے کی سردی یا ٹھنڈ کا نقطہ ٔ عورج چلہ کلاں کہلاتا ہے ، پھر چلہ خورد ہے، پھر چلہ بچہ۔ یوں چلہ خورد کا مطلب کم سردی کے چالیس دن ہو سکتا ہے۔تا ہم چلہ خورد چلہ کلاں کے بعد 20دن کو کہتے ہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
پائپ لائن پھٹنے کے بعد جمی برف

وادی کے لوگ اکثر چلہ کلان کا مقابلہ کرنے کیلئے گرم ملبوسات ،کانگڑیاں اور گیس بخاریوں کا انتظام کر کے رکھتے ہیں جبکہ وادی کے اکثر علاقوں میں لوگ پہلے سے ہی سوکھی سبزیوں کا ذخیرہ کر کے رکھتے ہیں ۔کشمیر وادی میں اس موسم میں لوگ کھانے پینے کی چیزوں میں بھی بدلائو کرتے ہیں جہاں اس موسم میں لوگ گرم پانی کا استعمال کرتے ہیں وہیں دالیں ، سوکھی سبزیاں ، سوکھی مچھلیاں پہلے سے ہی دکانوں سے خرید کر رکھی جاتی ہیں جبکہ کئی ایک لوگ اپنے گھروں میں سبزیوں کو سکھاتے ہیں ۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
منجمد ڈل جھیل کا منظر
تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
منجمد ڈل جھیل کا منظر

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔