خریف فصلوں کے لیے ایم ایس پی میں اضافہ سمیت مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں لیے گئے کچھ اہم فیصلے

اشونی ویشنو کے مطابق حکومت نے مارکیٹنگ سیشن 26-2025 کے لیے خریف فصلوں کے ایم ایس پی میں اضافہ کیا ہے، تاکہ کسانوں کو ان کی پیداوار کے لیے منافع بخش قیمت کو یقینی بنایا جا سکے۔

<div class="paragraphs"><p>مرکزی وزیر اشونی ویشنو (ویڈیو گریب)</p></div>

مرکزی وزیر اشونی ویشنو (ویڈیو گریب)

user

قومی آواز بیورو

28 مئی کو کابینہ کی میٹنگ میں خریف فصلوں کے لیے ایم ایس پی میں اضافہ کی تجویز کو منظوری دے دی گئی۔ مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے پریس بریفنگ کے دوران جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ کابینہ کی میٹنگ میں کچھ اہم فیصلوں کو منظوری دی گئی ہے۔ ان میں کسانوں کے متعلق 3 اہم فیصلے لیے گئے۔ مرکزی وزیر نے مطلع کیا کہ وزیر اعظم مودی کی صدارت میں کابینہ کمیٹی برائے اقتصادی امور نے مارکیٹنگ سیشن 26-2025 کے لیے 14 خریف فصلوں کی کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) میں اضافے کو منظوری دے دی ہے۔

اشونی ویشنو کے مطابق حکومت نے مارکیٹنگ سیشن 26-2025 کے لیے خریف فصلوں کے ایم ایس پی میں اضافہ کیا ہے، تاکہ کسانوں کو ان کی پیداوار کے لیے منافع بخش قیمت کو یقینی بنایا جا سکے۔ گزشتہ سال کے مقابلہ میں ایم ایس پی میں سب سے زیادہ اضافہ نائجر سیڈ (820 روپے فی کوئنٹل) کے لیے کی گئی ہے، اس کے بعد راگی (596 روپے فی کوئنٹل)، کپاس (589 روپے فی کوئنٹل) اور تِل (579 روپے فی کوئنٹل) کے لیے ایم ایس پی میں اضافہ کیا گیا ہے۔ کابینہ میں لیے گئے کچھ اہم فیصلوں کی جانکاری ذیل دیے جا رہے ہیں۔


1. خریف فصل کے ایم ایس پی میں اضافہ کو منظوری

مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے بتایا کہ مارکیٹنگ سیشن 26-2025 کے لیے خریف فصلوں کے لیے ایم ایس پی میں اضافہ مرکزی بجٹ 19-2018 میں کیے گئے اعلان کے مطابق ہے۔ اس میں ایم ایس پی کو آل انڈیا وزنی اوسط پیداواری لاگت کے کم سے کم 1.5 گنا کی سطح پر طے کرنے کی بات کہی گئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کسانوں کو ان کی پیداوار لاگت پر مطلوبہ مارجن باجرا (63 فیصد) کے معاملے میں سب سے زیادہ ہونے کا اندازہ ہے، اس کے بعد مکا (59 فیصد)، تور (59 فیصد) اور اڑد (53 فیصد) ہے۔ بقیہ فصلوں کے لیے کسانوں کو ان کی پیداوار کی لاگت پر مارجن 50 فیصد ہونے کا اندازہ ہے۔

2. ایم آئی ایس ایس کو جاری رکھنے کی منظوری

مرکزی وزیر نے بتایا کہ مالی سال 26-2025 کے لیے نظرثانی شدہ سود سبسڈی اسکیم (ایم آئی ایس ایس) کے تحت سود سبسڈی (آئی ایس) جزو کو جاری رکھنے کی منظوری دی اور ضروری فنڈنگ کے انتظام کو بھی منظوری دی۔


3. کابینہ نے کئی ہائی وے کو دی منظوری

کابینہ کی میٹنگ میں کئی ہائی وے کو منظوری دی گئی ہے۔ اشونی ویشنو کے مطابق آندھرا پردیش کے کرشنا پٹنم پورٹ تک جانے کے لیے 4 لین ہائی وے کی منظوری دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی باڈویل سے نیلّور تک ایک نیا ہائی بنے گا۔ ترلام سے ناگدا ریلوے کو لائننگ کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ 41 کلومیٹر کے اس لائن کے لیے 1018 کروڑ کی منظوری دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ممبئی سے دہلی کوریڈور کی گنجائش بڑھے گی۔

4. ریلوے کے دو ملٹی ٹریکنگ پراجیکٹ کی منظوری

ریل لائن کی صلاحیت میں اضافہ کے لیے اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے آج ہندوستانی ریلوے میں 2 ملٹی ٹریکنگ پروجیکٹوں کو منظوری دی۔ تاکہ مسافرین اور سامان دونوں کی بغیر کسی رکاوٹ تیز نقل و حمل کو یقینی بنایا جا سکے۔ رتلام-ناگدا تیسری اور چوتھی لائن اور وردھا-بلہارشاہ چوتھی لائن کو منظوری دی گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔