آخر کار بندو نے خود سے شادی کر لی!

بندو نے رسم و رواج کے ساتھ خود سے انوکھی شادی کی، جس میں نہ تو کوئی دولہا تھا اور نہ ہی کوئی پنڈت، تقریب میں چند خاص دوستوں کو ہی مدعو کیا گیا تھا

کشما بندو
کشما بندو
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: گجراتی لڑکی بندو نے آخر کار خود سے کیا گیا اپنا وعدہ پورا کیا اور ایک خصوصی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ کشما بندو کی اس شادی کے دوران ہلدی، مہندی کی رسمیں بھی ہوئیں اور انہوں نے شادی کے پھیرے بھی لئے۔ بندو وڈودرا کے گوتری میں واقع اپنے گھر میں تمام رسم و رواج کے ساتھ انوکھی شادی کی ، جس میں نہ تو کوئی دولہا تھا اور نہ ہی کوئی پنڈت! اس شادی میں کشما بندو کے کچھ خاص دوستوں نے بھی شرکت کی۔

میڈیا رپورٹوں کے ہندوستان میں اپنی نوعیت کی یہ پہلی شادی ہے۔ کشما بندو نے بدھ کے روز خود سے شادی کی۔ انہوں نے 11 جون کو خود سے شادی کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم تنازعہ سے بچنے کے لیے مقررہ تاریخ سے 3 دن پہلے ہی شادی کر لی۔ اس کے بعد سے ہی اس کے گھر پر لوگوں کی بھیڑ لگی رہتی تھی۔ بھیڑ کی وجہ سے اس کے پڑوسیوں نے اعتراض ظاہر کیا تھا۔


انگریزی روزنامہ ’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق کشما بندو نے بتایا کہ انہوں نے مقررہ تاریخ سے پہلے شادی کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ انہیں ڈر تھا کہ 11 جون کو کوئی ان کے گھر آ کر تنازعہ نہ کھڑا کر دے۔ بندو نے کہا کہ وہ اپنا خاص دن برباد نہیں کرنا چاہتی تھی، چنانچہ بدھ کو ہی ان کی شادی ہو گئی۔

بندو نے پہلے مندر میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن بی جے پی لیڈر کی مخالفت کے بعد انہوں نے گھر پر ہی شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے بعد پنڈت نے بھی شادی کی رسومات ادا کرانے سے انکار کر دیا۔ اس کے بعد کشما بندو نے ٹیپ پر منتر بجا کر شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔