فوجی جوان کی ساتھیوں پر اندھا دھند فائرنگ، 8 اہلکار ہلاک، 2 زخمی

فوج کے سپاہی نے اپنے ہی ساتھیوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 8 اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے، بتایا جا رہا ہے کہ فائرنگ کرنے والا فوجی ذہنی دباؤ کا شکار تھا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ماسکو: سائبیریا کے ایک فوجی نے اپنے ہی ساتھیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 8 اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق منگولیہ کی سرحد کے نزدیک چھاؤنی میں روسی فوج کے اہلکار نے ذہنی دباؤ اور گھریلو مسائل کی وجہ سے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کرکے 8 اہلکاروں کو قتل کردیا جب کہ دو شدید زخمی ہیں۔

ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی فوجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ حملہ آور اہلکار کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ بعد ازاں، روسی فوجی حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا اور واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی جبکہ فائرنگ کرنے والے اہلکار کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔


روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ فوجی اہلکار نے اپنے سرکاری اسلحہ سے فائرنگ شام 6 بج کر 20 منٹ پر کی اس وقت گارڈز تبدیل کیے جارہے تھے۔ وزارت نے کہا کہ مذکورہ واقعہ منگولیا سے 93 میل دور سرحد کے قریب پیش آیا اور مذکورہ اہلکار ذہنی تھکاوٹ اور گھریلو مسائل کا شکار تھا۔

رپورٹ کے مطابق روسی ملٹری میں 1990 سے 2000 کے درمیان افواج کی جانب سے فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا تھا جس کی وجہ اہلکاروں کو دئیے جانے والے معاوضے کی کمی بتائی گئی تھی۔ حالیہ برسوں میں اس طرح کے واقعات نسبتاً کم ہوئے ہیں کیونکہ روسی فوجی اہلکاروں کی مراعات میں اضافہ کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔