سماجوادی رہنما اور سابق وزیر بھگوتی سنگھ کا انتقال

سماجوادی پارٹی کے سینئر رہنما اور یوپی کے سابق وزیر بھگوتی سنگھ کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا، وہ 88 برس کے تھے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لکھنؤ: سماجوادی پارٹی کے سینئر رہنما اور اترپردیش کے سابق وزیربھگوتی سنگھ کا آج دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔ وہ 88 برس کے تھے۔ ان کے لواحقین نے یہاں کہا کہ آج صبح انہیں دل کا دورہ پڑا جس سے ان کی موت ہو گئی۔

سماجوادی سربراہ ملائم سنگھ نے 1977 میں لکھنؤ کے موہانا سیٹ سے جیت حاصل کی تھی۔ بعد میں وہ 1985 میں رکن اسمبلی اور 1990 میں پہلی بار وزیر بنے۔ بھگوتی سنگھ راجیہ سبھا کے رکن بھی رہے۔


انہوں نے اپنا جسم کنگ جارج میڈیکل کالج کو عطیہ کردیا تھا لہٰذا ان کی آخری رسومات ادا نہیں کی جائیں گی۔ میڈیکل کالج ان کے جسد خاکی کو لے گیا ہے۔ سماجوادی پارٹی کے صدر اکھیلیش یادو نے بھگوتی سنگھ کے انتقال پر گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے اور اسے پارٹی کےلئے ناقابل تلافی نقصان بتایا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔