منصفانہ انتخابات کے لیے بڑے پیمانے پرادھو کی تحریک کی یقین دہانی کے بعد سماجی کارکن نے بھوک ہڑتال واپس لی
باباآدھو نے اسمبلی انتخابات کے نتائج منصفانہ ہونے پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا تھا اور این سی پی سربراہ اجیت پوار کی موجودگی میں پیسے کی طاقت کے ضرورت سے زیادہ استعمال پر حکومت پر تنقید کی تھی۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
شیوسینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کی جانب سے منصفانہ انتخابی طریقہ کار کے لیے تحریک کو تیز کرنے کا وعدہ کرنے کے بعد سماجی کارکن بابا آدھو نے ہفتہ کو آئینی اصولوں کے تحفظ کے لیے اپنی بھوک ہڑتال واپس لے لی۔ قبل ازیں، آدھو نے اسمبلی انتخابات کے نتائج کی منصفانہ ہونے پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا تھا اور این سی پی سربراہ اجیت پوار کی موجودگی میں پیسے کی طاقت کے ضرورت سے زیادہ استعمال پر حکومت پر تنقید کی تھی۔
اجیت پوار ،جنہوں نے آدھو سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی درخواست کرنے کے لیے مہاتما پھولے واڈا کا بھی دورہ کیا، انہوں نے ای وی ایم کے استعمال کا دفاع کیا اور انتخابی نتائج پر شکوک پیدا کرنے کے لیے حزب اختلاف پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ "اسمبلی انتخابات سے پہلے لوک سبھا کا الیکشن ہوئے تھے، جس میں ایم وی اے نے 31 سیٹیں جیتی تھیں، جب کہ مہایوتی صرف 17 سیٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوا تھا۔ اس وقت، ہم نے ای وی ایم کے خلاف کوئی شک نہیں کیا اور مینڈیٹ کو قبول کیا۔ اگر ریاست کے لوگوں نے اپنی سوچ بدل کر مہایوتی کے حق میں ووٹ دیا تو کیا یہ ہماری غلطی ہے؟
اجیت پوار نے ای وی ایم کے استعمال کا دفاع کیا، لیکن انہوں نے اتفاق کیا کہ اس مسئلے پر بات کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ "میں اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ جمہوریت میں، ہم (ای وی ایم سے متعلق) مسئلہ پر بات کر سکتے ہیں اور اگر کوئی حل نہیں ہوتا ہے تو، متاثرہ فریق سپریم کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔ یہاں تک کہ سپریم کورٹ نے ای وی ایم کے استعمال کے خلاف درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔ عجیب بات ہے کہ جب حزب اختلاف جیتتا ہےتو اسےای وی ایم میں کوئی مسئلہ نظر نہیں آتا اور جب انہیں ہار کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو اس پر الزام لگاتے ہیں۔
سماجی کارکن آدھو نے کہا، "لوک سبھا اور ریاستی اسمبلی انتخابات کے نتائج میں فرق حیران کن ہے۔ یہ کسی معجزے سے کم نہیں ہے اور اس لیے، مجھے اس عمل کی شفافیت پر شک ہے۔ جب میں نے ای وی ایم مشین پر بٹن دبایا، تو میں سمجھتا ہوں کہ اس میں ہیرا پھیری کا امکان موجود ہے، میں سمجھتا ہوں کہ ہیرا پھیری کو ثابت کرنے کی ذمہ داری مجھ پر ہے اور کچھ تکنیکی ماہرین اس پر روشنی ڈالیں گے۔‘‘ادھوٹھاکرے اور این سی پی (ایس پی) کے ریاستی صدر جینت پاٹل، جنہوں نے بھی ان سے ملاقات کی، ریاستی سطح پر تحریک چلانے کا وعدہ کیا۔ادھو ٹھاکرے کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے، آدھو نے اپنی تین دن طویل بھوک ہڑتال ختم کر دی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔