کشمیر کے بالائی علاقوں میں برف باری، میدانی علاقوں میں بارش

متعلقہ محکمے کے علاقائی ناظم سونم لوٹس نے بتایا کہ جموں وکشمیر کے بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیں ہوئیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

سری نگر: وادی کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق بالائی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیں ہوئیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں 7 اپریل کی دوپہر تک موسمی صورتحال جوں کی توں رہ سکتی ہے۔ متعلقہ محکمے کے علاقائی ناظم سونم لوٹس نے بتایا کہ جموں وکشمیر کے بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیں ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں 7 اپریل کی دو پہر تک موسمی صورتحال جوں کی توں رہ سکتی ہے تاہم بعد ازاں موسم میں بتدریج بہتری واقع ہونے کا امکان ہے۔

ادھر وادی میں منگل کے روز موسمی صورتحال دن بھر دگرگوں رہی۔ موسم کبھی خشک مگر ابر آلود رہا تو کبھی آفتاب گہرے بادلوں کے اوٹ سے باہر نکلںے میں کامیاب ہوا۔ وادی میں بارشوں سے ایک بار پھر سڑکیں کیچڑ اور پانی سے بھر گئی ہیں جس سے پیدل سفر کرنے والوں کا چلنا پھرنا مشکل ہوگیا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ معمولی بوندا باندی سے سڑکیں کیچڑ اور پانی سے بھر جاتی ہیں جس کی بنیادی وجہ ناقص ڈرینیج سسٹم ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 8.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 5.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 6.4 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 8.0 ڈگری سینٹی گریڈ اور ککر ناگ میں کم سے کم درجہ حرارت 6.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور قصبہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت ممنفی 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */