پہاڑی علاقوں میں برف باری، شمالی ہندوستان میں تیز ہوائیں چلیں گی

ہماچل پردیش میں برف باری اور بارش کا اثر آج یعنی 31 جنوری کو برقرار رہے گا لیکن کل سے موسم میں بہتری آئے گی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

Syed Khurram Raza

بارش کے بعد ایک بار پھر موسم تیزی سے بدلتا دکھائی دے رہا ہے۔ خلیج بنگال میں خراب موسم کا اثر اب ہر طرف نظر آرہا ہے۔ پہاڑوں پر برفباری کے باعث میدانی علاقوں میں بھی سردی بڑھ گئی ہے۔ شمالی ہندوستان میں ایک بار پھر برفانی ہوائیں چلنے لگی ہیں۔ راجدھانی دہلی  میں  ایک بار پھر دھند نے لوگوں کی پریشانی بڑھا دی ہے۔ دہلی ایئرپورٹ نے مسافروں کے لیے دھند کا الرٹ جاری کیا ہے۔ تاہم تمام پروازیں معمول کے مطابق چل رہی ہیں۔

دوسری جانب راجستھان کے راجسمند میں ژالہ باری سے کسانوں کی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں مسلسل دو دن سے بارش ہو رہی ہے۔ جس کی وجہ سے فصل مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔ پہاڑی ریاستوں کی بات کریں تو ہماچل پردیش اور جموں و کشمیر میں شدید برف باری ہو رہی ہے۔ ڈوڈہ میں شدید برف باری کے بعد چاروں طرف برف کی موٹی تہہ جمع ہوگئی ہے۔


نیوز پورٹل ’اے بی پی ‘ پر شائع خبر کے مطابق ہندوستان کے محکمہ موسمیات  کے ڈائریکٹر شملہ سریندر پال کا کہنا ہے کہ ہماچل پردیش میں برف باری اور بارش کا اثر آج یعنی 31 جنوری کو برقرار رہے گا لیکن کل سے موسم میں بہتری آئے گی اور اگلے 4-5 دنوں تک موسم ٹھیک رہے گا۔ آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں اضافے کا بھی امکان ہے۔

اتوار کو شمالی ہندوستان کی کئی ریاستوں میں شدید بارش کے بعد محکمہ موسمیات نے پیر کو کہا کہ دہلی-این سی آر میں پارہ دو سے تین ڈگری سیلسیس تک گر سکتا ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات  نے پیر کو نئی دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 10.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کا امکان ہے۔ پہاڑی علاقوں میں مسلسل برف باری کا اثر میدانی علاقوں میں دیکھا جا رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔