ہندوستانی کمپنی نے ہوا سے پینے کا پانی بنانے کے لیے اسرائیلی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا

ایس ایم وی جے پوریہ گروپ نے آج ہندوستان میں ہوا سے پانی بنانے کے لئے اسرائیلی کمپنی واٹرجن کی پیٹنٹ شدہ ٹیکنالوجی لانے کے لئے ایک اسٹریٹجک مشترکہ منصوبہ بنانے کے معاہدے کا اعلان کیا ہے

فائل تصویر بشکریہ ٹوئٹر
فائل تصویر بشکریہ ٹوئٹر
user

یو این آئی

نئی دہلی: ایس ایم وی جے پوریہ گروپ نے آج ہندوستان میں ہوا سے پانی بنانے کے لئے اسرائیلی کمپنی واٹرجن کی پیٹنٹ شدہ ٹیکنالوجی لانے کے لئے ایک اسٹریٹجک مشترکہ منصوبہ بنانے کے معاہدے کا اعلان کیا ہے۔نئی دہلی: ایس ایم وی جے پوریہ گروپ نے آج ہندوستان میں ہوا سے پانی بنانے کے لئے اسرائیلی کمپنی واٹرجن کی پیٹنٹ شدہ ٹیکنالوجی لانے کے لئے ایک اسٹریٹجک مشترکہ منصوبہ بنانے کے معاہدے کا اعلان کیا ہے۔

اس شراکت داری کے ساتھ دونوں کمپنیاں ہندستان میں ایٹموسفیرک واٹر جنریٹر (اے ڈبلیو جی) پروڈکٹ متعارف کرائیں گی – جو ہر طرف کی ایمبینٹ ہوا سے اعلیٰ معیار والی، معدنیات سے پاک، پینے کا محفوظ پانی تیار کرتی ہے۔ اس کے علاوہ حکومت کے میک ان انڈیا ویژن کی حمایت کرتے ہوئے روزگار کے مواقع بھی پیدا کیے جائیں گے۔ کمپنی ایک سال کے اندر اندر ہندستان میں مینوفیکچرنگ شروع کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔


کمپنی نے اپنی واٹر جن پروڈکٹس کی وسیع رینج کی نمائش بھی کی جس میں جینی، جنرل-ایم 1، جنرل-ایم پرو اور جنرل-ایل شامل ہیں جن کی صلاحیت 30 لیٹر سے لے کر 6000 لیٹر یومیہ تک ہے۔ ان کی ابتدائی قیمت 2.5 لاکھ روپے ہونے کا اندازہ ہے۔ یہ پروڈکٹ اسکولوں، اسپتالوں، پارکوں، ریزورٹس، تعمیراتی مقامات، عارضی علاقوں، گاووں، رہائشی عمارتوں، گھروں، دفاتر اور کسی دوسری جگہ جہاں پینے کے پانی کی ضرورت ہوتی ہے، وہاں کے لیے کارآمد ثابت ہوں گے۔

اس کی پلگ اینڈ پلے ٹیکنالوجی کو ایک اسٹینڈرڈ بجلی کے کنکشن یا کسی بھی متبادل پاور سورس کا استعمال کرتے ہوئے چالو کیا جا سکتا ہے۔ اس کے دنیا کے 90 سے زیادہ ممالک میں موجود آلات کے ساتھ، واٹرجن بنیادی ڈھانچے، پانی کی نقل و حمل اور اس کی نقل و حرکت کی ضرورت کو ختم کردیتا ہے، جو کہ بالآخر پلاسٹک کے فضلے کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ کاربن انسینٹیو واٹر سپلائی کے نظام کو بھی ختم کرتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */