بارہ بنکی میں ارٹیگا اور ٹرک میں تصادم میں چھہ افراد ہلاک

سڑک حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ دو شدید زخمیوں کو بارہ بنکی ضلع اسپتال ریفر کیا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

اتر پردیش کے بارہ بنکی ضلع میں پیر کو ایک خوفناک سڑک حادثے میں چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ حادثہ بارہ بنکی کے دیوا تھانہ علاقے کے تحت کٹلو پور گاؤں کے قریب پیش آیا۔ وزیراعلیٰ نے حادثے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

مقامی معلومات کے مطابق بغیر نمبر کی ارٹیگا کار تیز رفتاری کے باعث ٹرک سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار میں سوار چھ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ حادثے میں دیگر دو افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ضلع اسپتال ریفر کر دیا گیا۔


اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بارہ بنکی میں پیش آنے والےاس خوفناک سڑک حادثے کا فوری نوٹس لیا۔ وزیر اعلیٰ  یوگی آدتیہ ناتھ نے مرنے والوں کے سوگوار خاندانوں کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے حکام کو فوری جائے وقوعہ پر پہنچنے اور امدادی کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے زخمیوں کے مناسب علاج کی ہدایت بھی کی۔ انتظامیہ حادثے کی اصل وجہ جاننے کے لیے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔