بارہمولہ: بانڈی پائین میں حالات کشیدہ، تعلیمی ادارے 10 دن بند رکھنے کی ہدایت

ضلع مجسٹریٹ جی این یتو نے چیف ایجوکیشن آفیسر کے نام ایک مکتوب روانہ کر کہا ہے کہ اگلے دس دنوں کے لئے تمام تعلیمی اداروں کو بند رکھا جائے کیونکہ تصادم کی جگہ پر دھماکہ خیز مواد موجود ہونے کا امکان ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں انتظامیہ نے سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان حالیہ تصادم آرائی کے پیش نظر چندوسہ کے بانڈی پائین علاقے میں تعلیمی اداروں کو دس دنوں کے لئے بند رکھنے کے احکامات صادر کیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظر بارہمولہ کے ضلع مجسٹریٹ جی این یتو نے اس سلسلے میں چیف ایجوکیشن آفیسر کے نام ایک مکتوب روانہ کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگلے دس دنوں کے لئے تمام تعلیمی اداروں کو بند رکھا جائے کیونکہ جائے تصادم آرائی پر دھماکہ خیز مواد موجود ہونے کا امکان ہے۔

مکتوب کے مطابق ایس ایس پی بارہمولہ نے بانڈی پائین میں دس دنوں کے لئے تعلیمی اداروں کو بند کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ ایک اعلیٰ پولس عہدیدار نے بتایا کہ انہوں نے جائے تصادم آرائی پر چھ گرینیڈوں کو ناکارہ بنایا۔ انہوں نے بتایا کہ چندوسہ پولس اسٹیشن پر بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو تعینات کیا گیا ہے اور کسی قسم کے نقصان ہونے سے بچنے کے لئے تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کی ہدایات دیئے گئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ چندوسسہ کے بانڈی پائین میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان تصادم آرائی میں دو ملی ٹنٹ ہلاک ہوئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔