سی پی آئی ایم: یچوری دوبارہ جنرل سکریٹری منتخب، اپوزیشن کے لئے خوش آئند اشارہ

سیتارام یچوری کو دوسری بار سی پی آئی (ایم) کا جنرل سکریٹری منتخب کیا گیا ہے۔ 65 سالہ یچوری 2015 میں پہلی دفعہ 21ویں پارٹی کانگریس کے دوران پرکاش کرات کے مقام پر جنرل سکریٹری منتخب ہوئے تھے۔ 

تصویر بشکریہ ٹوئٹر
تصویر بشکریہ ٹوئٹر
user

قومی آوازبیورو

کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسی) نے اتوار یعنی 22 اپریل کو آئندہ 3 سالوں کے لئے سیتا رام یچوری کو پھر سے اپنے جنرل سکریٹری کے طور پر منتخب کیا۔ حیدرآباد میں پارٹی کی 22 ویں کانگریس کے آخری دن سی پی آئی ایم رہنما اور تریپورہ کے سابق وزیر اعلیٰ مانک سرکار نے یچوری کے جنرل سکریٹری منتخب کئے جانے کا اعلان کیا۔

سرکار نے کہا کہ یچوری کو 95 رکنی نئی مرکزی کمیٹی نے منتخب کیا ہے۔ پارٹی نے 17 نئے پولت بیورو ممبران کو بھی منتخب کیا۔ یچوری کو پہلی دفعہ 2015 میں سی پی آئی ایم کے جنرل سکریٹری کے طور پر منتخب کیا گیا تھا۔

2019 میں ہونے والے عام انتخابات کو مد نظر رکھتے ہوئے بی جے پی کو مرکز کے اقتدار سے باہر کرنے کے لئے کانگریس کے نظریہ کی حمایت کرنے اور اپنی پارٹی کے نظریہ کو ساتھ لے کر چلنے کا خیال رکھنے والے یچوری کے لئے ایک ہفتہ کے اندر یہ دوسری جیت ہے۔ سی پی آئی ایم کے جنرل سکریٹری کے اعلان کے ساتھ ہی کئی مدوں پر سیتارم یچوری اور پرکاش کرات کے بیچ چل رہی نااتفاقیوں پر بھی لگام لگ گئی۔

اطلاعات کے مطابق پرکاش کرات کا دھڑا تریپورہ کے سابق وزیر اعلیٰ مانک سرکار کو جنرل سکریٹری کے عہدے کے لئے یچوری کے مقابلہ پر کھڑا کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا لیکن انہیں پارٹی میں زیادہ حمایت نہیں مل پائی اور آخر میں مانک سرکار نے خود ہی جنرل سکریٹری عہدے کے لئے یچوری کے خلاف چناؤ لڑنے سے انکار کر دیا۔

یہ دیکھنا کافی اہم ہوگا کہ یچوری کی کانگریس کو لے کر آگے کی حکمت عملی کیا ہوگی۔ پچھلے سال منعقدہ پولت بیوری کے اجلاس کے دوران یچوری نے کہا تھا کہ کانگریس کے ساتھ سیاسی اتحاد نہ بھی ہو، تو بھی کم از کم کچھ سیٹوں پر تال میل تو ہونے دیا جائے۔ انہوں نے کہا تھا کہ اتحاد مقامی ضروریات کے مطابق ہوگا۔ یچوری کی تجویز تھی کہ نظریاتی طور پر کانگریس سے اتحاد ہونا چاہیئے۔ حالانکہ، پرکاش کرات یچوری سے متفق نہیں ہوئے تھے اور انہوں نے صاف طور پر اس کی مخالفت کی تھی۔

وہیں دہلی میں موجود سی پی آئی ایم کے ایک عہدیدار کے مطابق یچوری کا دوسری بار پارٹی کا جنرل سکریٹری منتخب ہونا بے حد اہم ہے کیوں کہ یہ ملک میں بائیں بازو کی سیاست کے مستقبل کا فیصلہ کرتے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 22 Apr 2018, 6:47 PM
/* */