شاہجہاں پور کیس: ایس آئی ٹی چنمیانند و دیگر کی آوازوں کا نمونہ لے گی

لکھنؤ کی فورنسک لیباروٹری میں پانچوں لوگوں کی آوازوں کے نمونے لئے جائیں گے جس کا وائرل ہوئے ویڈیو سے جانچ کی جائی گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لکھنؤ: سابق مرکزی وزیر سوامی چنیمانند کے خلاف عصمت دری کے معاملے میں جانچ کر رہی ایس آئی ٹی متأثرہ، بلیک میل کے الزام میں گرفتار متأثرہ کے تینوں دوستوں اور چنمیانند کو لے کر شاہجہاں پور سے آج راجدھانی لکھنؤ پہنچ گئی جہاں ان تمام لوگوں کی آوازوں کے نمونے لئے جائیں گے۔

لکھنؤ کی فورنسک لیباروٹری میں پانچوں لوگوں کی آوازوں کے نمونے لئے جائیں گے جس کا وائرل ہوئے ویڈیو سے جانچ کی جائی گی۔ آواز کے نمونے لینے کے لئے پانچوں کو لکھنؤ میں واقع لیبوریٹری لے جانے کے لئے چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ کورٹ کی اجازت کی عرضی چار اکتوبر کو جیل انتظامیہ تک پہنچا دی گئی تھی۔


عصمت دری اور رنگداری معاملے کی جانچ میں وائرل ویڈیو اہم ثبوت ہیں۔ ایس آئی ٹی کا دعوی ہے کہ جانچ کے دوران سابق مرکزی وزیر چنمیا نند، طالبہ اور تینوں نوجوانوں نے ویڈیوں میں اپنی موجودگی کو قبول کیا ہے۔ فورنسک لیبوریٹری کی جانب میں بھی ویڈیو صحیح پائے گئے ہیں۔ ان میں ٹیمپرنگ یا ایڈیٹنگ کی بات سامنے نہیں آئی ہے لیکن جو آواز ان ویڈیو کلپ میں ہے وہ ملزموں کی ہی ہے اسے ثابت کرنے کے لئے ان کا وائس سینپل ٹیسٹ ہونا ضروری ہے۔ تاکہ ایس آئی ٹی اپنی جانچ صحیح بتاتے ہوئے ہائی کورٹ میں اپنا موقف رکھ سکے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔