’بنگال میں بی جے پی کر رہی غنڈہ گردی اور یوپی-بہار کے واقعات پر خاموشی طاری‘، تیجسوی کا بی جے پی پر سنگین الزام

تیجسوی یادو نے اتر پردیش اور بہار میں عصمت دری کے بڑھتے واقعات پر سوال اٹھایا اور کہا کہ اتر پردیش میں سب سے زیادہ زنا کے واقعات پیش آ رہے ہیں لیکن اس پر خاموشی اختیار کی جا رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تیجسوی یادو / ویڈیو گریب</p></div>

تیجسوی یادو / ویڈیو گریب

user

قومی آوازبیورو

آر جے ڈی لیڈر اور بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے آج بنگال میں بی جے پی لیڈران و کارکنان کے ہنگامہ پر سخت اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی بنگال میں غنڈہ گردی کر رہی ہے، وہاں نظامِ امن کو خراب کرنے کی کوششیں چل رہی ہیں۔ تیجسوی نے ساتھ ہی یہ بھی الزام عائد کیا کہ بی جے پی لوگوں کو اکسا رہی ہے اور ملک بھر میں ماحول کرانے کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔

تیجسوی یادو نے اتر پردیش اور بہار میں عصمت دری کے بڑھتے واقعات پر بھی سوال اٹھایا۔ انھوں نے کہا کہ اتر پردیش میں سب سے زیادہ زنا کے واقعات پیش آ رہے ہیں، اور بہار میں بھی لگاتار اسی طرح کے واقعات ہو رہے ہیں، لیکن اس پر خاموشی اختیار کی جا رہی ہے۔ تیجسوی کا کہنا ہے کہ بی جے پی بنگال میں دہشت کا ماحول پیدا کر پورے ملک میں دہشت پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے جو ٹھیک نہیں ہے۔


جے پی نڈا کے بہار دورہ پر تیجسوی یادو نے کہا کہ انھیں بہار آنا چاہیے، کیونکہ بہار ہمیشہ بی جے پی کے لیے چیلنج بھرا ہرا ہے۔ تیجسوی نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی لوک سبھا انتخاب میں اپنی کوششوں میں کامیاب نہیں رہی اور انھیں ناکامی کا منھ دیکھنا پڑا۔ انھوں نے بی جے پی کو ’پچھ لگو‘ بھی قرار دیا اور کہا کہ اس کی حالت اب بہتر ہونے والی نہیں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔