امرتسر: سکھ زائرین کا قافلہ پاکستان روانہ

پاکستان میں واقع گرودوارا شری ننکانا صاحب میں 23نومبر کو شری گرونانک دیو جی کا 55واں پرکاش پرو منانے کےلئے شرومنی گرودوارا منجمنٹ کمیٹی کی جانب سے بدھ کو 1227سکھ زائرین کا قافلہ روانہ کیاگیا ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

امرتسر: پاکستان میں واقع گرودوارا شری ننکانا صاحب میں 23نومبر کو شری گرونانک دیو جی کا 55واں پرکاش پرو منانے کےلئے شرومنی گرودوارا منجمنٹ کمیٹی کی جانب سے بدھ کو 1227سکھ زائرین کا قافلہ روانہ کیاگیا ہے۔

ایس جی پی سی کے پردھان بھائی گوبند سنگھ لونگووال نے امرجیت سنگھ بھلائی پور اور بی بی سورن کور تیڑا کی قیادت میں قافلے کو روانہ کیا ہے۔شرومنی کمیٹی کے ذریعہ 1630عقیدت مندوں کے پاس پورٹ دہلی میں واقع پاکستان سفارت خانے کو بھیجے گئے تھے،جن میں سے 403 زائرین کے ویزا منسوخ ہوئے ہیں۔بھائی گوبند سنگھ نے چار سو سے زیادہ زائرین کو ویزا نہ ملنے پر افسوس ظاہر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے عقیدت مندوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

بھائی لونگووال نے کہا کہ شرومنی کمیٹی کی جانب سے اگلے سال منائے جارہے 550ویں پرکاش پرو سے متعلق پاکستان میں کئے جانے والے سماگوں کے طورپر حکمت عملی تیار کرنے کےلئے ایک وفد پاکستان بھیجا جائےگا جبکہ اس قافلے کے لیڈر بھی پاکستان سکھ گرودوارا منجمنٹ اور حکومت کے متعلقہ محکموں کے نمائندوں سے بات کریں گے۔کرتار پور صاحب کوریڈور کے سلسلے میں انہوں نے کہا کہ شرومنی کمیٹی نے مرکزی حکومت سے کئی بار رابطہ کیا ہے اور مستقبل میں بھی اس سلسلے میں کوشش جاری رہے گی۔

شرومنی کمیٹی کی جانب سے قافلے کے ساتھ گرودوارا ننکانا صاحب کےلئے مذہبی لٹریچر کے علاوہ نشان صاحب چولے ،ہارمونیم اور تبلے کے سیٹ،ککار،لوئیاں،سیروپا،گٹکا صاحب اور رومال بھیجےگئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 21 Nov 2018, 7:09 PM