ننکانہ صاحب پتھراؤ: دلبرداشتہ سکھ برادری کا پاکستانی سفارت خانہ پر مظاہرہ

پاکستان میں ننکانہ صاحب گردوارہ پر حملے کے خلاف راجدھانی دہلی میں سکھ برادری کے لوگوں نے ہفتہ کو پاکستانی سفارت خانہ کے سامنے زبردست مظاہرہ کیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: پاکستان میں ننکانہ صاحب گردوارہ پر حملے کے خلاف راجدھانی میں سکھ برادری کے لوگوں نے سنیچرکو پاکستانی سفارت خانہ کے سامنے زبردست مظاہرہ کیا۔ دہلی سکھ گردوارہ پربندھدک کمیٹی اور اکالی دل کے لیڈروں نے راجوری گارڈن سے ایم ایل اے منجندر سنگھ سرسہ کی قیادت میں مظاہرہ کرکے اپنے غصہ کا اظہار کیا ہے اور پاکستان مردہ باد کے نعرے لگائے۔

سرسہ نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’پاکستان میں ننکانہ صاحب گردوارہ میں جو کچھ ہوا، اس کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں۔ یہ قابل مذمت ہے۔ سکھوں پر حملہ اور سکھوں کو دھمکی دینا اور متبرک گردواہ کا نام بدلنے اور پاکستان سے سکھوں کو نکلنے کی دھمکی کی ہم زبردست مذمت کرتے ہیں۔‘‘


ننکانہ صاحب پتھراؤ: دلبرداشتہ سکھ برادری کا پاکستانی سفارت خانہ پر مظاہرہ

انہوں نے کہا کہ سکھ برادری کسی سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ سکھ نمٹنا جانتے ہیں۔ اکالی لیڈر نے کہا کہ ’’ہم یہاں یہ بتانے کےلئے اکٹھے ہوئے ہیں کہ سکھ برادری کسی سے ڈرنے والے نہیں ہیں اور اپنے دفاع کے لئے کسی سے بھی ٹکرانے میں پیچھے رہنے والےنہیں ہیں۔‘‘

سرسہ نے کہا کہ ننکا نہ صاحب گردوارہ پر جمعہ کو ہوا واقعہ شرمناک ہے۔ سکھ برادری پاکستانی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہاں رہنےو الے سکھ برادری کی سلامتی یقینی بنانے کے لئے فوری اقدامات کریں۔ ان کی قیادت میں سکھ وفد نے ہائی کمشنر کو اپنا میمورنڈم سونپا جس میں ننکانہ صاحب واقعہ پر زبردست غصہ کا اظہار کیا گیا ہے۔

ننکانہ صاحب پتھراؤ: دلبرداشتہ سکھ برادری کا پاکستانی سفارت خانہ پر مظاہرہ

انہوں نے کہا کہ ہمارے مقدس مقامات پر کسی قسم کے حملے کو سکھ برادری برداشت نہیں کرے گی اور پاکستان ہمیں دھمکی دینے کی کسی بھی طرح سے کوشش نہیں کرے۔ ننکانہ صاحب کے واقعہ نے پورے سکھ برادری کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے اور ہم پاکستان میں اپنے سکھ بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔