ہمالیہ کے اوپر طوفان کے آثار، 17 ریاستوں میں بارش کا الرٹ جاری
اتر پردیش، پنجاب، ہریانہ اور راجستھان سمیت کئی ریاستوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران مشرقی ہند کے کؑئی حصوں میں رات کے درجہ حرارت میں 6-3 ڈگریس سیلسیس کی گراوٹ درج ہوئی ہے۔

ہمیالیہ کے اوپر ایک نیا طوفان فعال ہو رہا ہے۔ اس کی وجہ سے اتر پردیش، پنجاب، ہریانہ اور راجستھان سمیت کئی ریاستوں میں بارش کے آثار ہیں۔ فی الحال ہماچل پردیش میں ابھی ٹھنڈ نے لوگوں کا پیچھا نہیں چھوڑا ہے۔ محکمہ موسمیات نے تقریباً 17 ریاستوں کے لیے سرد لہر اور بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ سکم اور ہمالیائی مغربی بنگال میں لوگوں کو صبح کے وقت گھنے کہرے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
20 فروری تک اروناچل پردیش میں چھٹ پٹ سے درمیانی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ اگلے 7 دنوں کے دوران آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ، مغربی بنگال اور سکم میں چھٹپٹ سے ہلکی بارش کے آثار ہیں۔
دراصل 17 فروری کو ایک نیا ویسٹرن ڈسٹربینس آنے کا امکان ہے۔ اس کی وجہ سے کئی ریاستوں میں ایک پھر موسم کروٹ بدل سکتی ہے۔ 17 سے 20 فروری کے دوران جموں و کشمیر، لداخ، گلگت، بلتستان، مظفرآباد اور اتراکھنڈ میں بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔
19 اور 20 فروری کو ہماچل پردیش، 18 سے 20 فروری کے دوران راجستھان، 20 فروری کو پنجاب، ہریانہ اور مغربی اتر پردیش میں بارش کے آثار ہیں۔ محکمہ موسمیات نے 16 فروری تک ذیلی ہمالیائی بنگال اور سکم کے کچھ ہلکے میں صبح کے وقت گھنے کہرے کا الرٹ جاری کیا ہے۔ 15 فروری یعنی آج ہماچل پردیش کے الگ الگ علاقوں میں سرد لہر کا مکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں جنوب مشرقی اتر پردیش، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور شمال مشرقی اتر پردیش کے باقی حصوں میں 2-1 ڈگری سیلسیس کی گراوٹ درج کی گئی ہے۔ وہیں جنوب مغربی راجستھان اور گجرات کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت میں 3-1 ڈگری سیلسیس کا اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مشرقی ہند کے کؑئی حصوں میں رات کے درجہ حرارت میں 6-3 ڈگریس سیلسیس کی گراوٹ درج کی گئی ہے۔ مدھیہ اور شمال مشرقی ہند، اتر شمال مغربی میدانی علاقوں میں 3-1 ڈگری کی گراوٹ آئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔