امرتسر ریل حادثہ: سدھو نے متاثرہ خاندانوں کو امدادی چیک تقسیم کئے

امدادی رقم دینے کے لئے انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب تک 46 متاثرہ خاندانوں کو چیک دیے جا چکے ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

امرتسر: پنجاب کے مقامی بلدیاتی اداروں کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو نے گزشتہ روز کہا کہ امرتسر کے جوڑا پھاٹک ٹرین حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے پسماندگان کو سرکاری نوکری اور عمر رسیدہ لوگوں کو پنشن دی جائے گی۔

سدھو نے ٹرین حادثے کے شکار پانچ خاندانوں کو امداد ی رقم کے چیک دیئے۔ انہوں نے امدادی رقم دینے کے لئے انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب تک 46 متاثرہ خاندانوں کو چیک دیئے جا چکے ہیں اور باقی 12 خاندانوں کو اگلے ایک دو دنوں میں چیک دے دیئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم متاثرہ خاندانوں کی مالی مدد کرنے کے لئے پابند عہد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان خاندانوں کو کسی پر منحصر نہیں ہونے دیا جائے گا اور حکومت ان کی مدد کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ خاندانوں کے بچوں کو گود لینے کے لئے کچھ لوگ تیار ہيں۔ حکومت کی طرف سے ضروری کارروائی پوری کرنے کے بعد بچوں کو گود لینے کی اجازت دے دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے کہ کچھ لوگ لاشوں پر سیاست کر رہے ہیں۔ انہوں نے پہلے ہی حادثوں میں مارے گئے افراد کے خاندانوں کو گود لے لیا ہے اور حکومت بھی پوری ذمہ داری کے ساتھ ان خاندانوں کی مدد کرے گی۔ سدھو نے آج پانچ خاندانوں کو چیک حوالے کئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 27 Oct 2018, 8:10 AM