18 سالہ سدھانت’دی ڈائنا ایوارڈ‘ کے لیے منتخب

مظفر پور کے سدھانت سارنگ کو اس مرتبہ پرنس ہیلی اور ان کی ٹیم نے ’دی ڈائنا ایوارڈ‘ کے لیے چنا۔ یہ ایوارڈ سماجی بیداری اور مثبت تبدیلی لانے کی کوششوں کے لیے مختلف ممالک کے نوجوانوں کو دیا جاتا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ہندوستان کے 18 سالہ نوجوان سدھانت سارنگ کو اس مرتبہ ’ڈائنا ایوارڈ‘ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ مظفر پور سے تعلق رکھنے والے سدھانت سارنگ کو یہ ایوارڈ دینے کا فیصلہ رائل فیملی کے پرنس ہیلی اور ان کی ٹیم نے ان کے تحریر کردہ ڈاکومنٹری اور سماجی کاموں میں دلچسپی کو دیکھتے ہوئے کیا۔ دراصل اپنی روز مرہ کی زندگی سے الگ ہٹ کر سماج کے لیے کام کرنے اور مثبت تبدیلی لانے کے لیے کوشش کو دیکھتے ہوئے کسی کو ’دی ڈائنا ایوارڈ‘ سے نوازا جاتا ہے، اور سدھانت سارنگ کو اس سال یہ ایوارڈ دینے کے لیے چنا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سال ’دی ڈائنا ایوارڈ‘ کی 20ویں سالگرہ ہے۔ یہ ایوارڈ ڈائنا، ویلس کی شہزادی کی یاد میں دیا جاتا ہے۔یہ انعام اسی نام کی چیریٹی تنظیم کے ذریعہ دیا جاتا ہے اور ان کے دونوں بیٹوں، دی ڈیوک آف کیمبرج اور دی ڈیوک آف سسیکس کی اسے حمایت حاصل ہے۔


بہر حال، ہندوستان کا نام روشن کرنے والے سدھانگ بی اے سال اول کے طالب علم ہیں اور انھوں نے آٹھویں درجہ سے ہی ماحولیات تحفظ، جنسی تفریق اور نابرابری کےخلاف اپنے اسکول میں کام کرنا شروع کر دیا تھا۔ آٹھویں درجہ میں انھوں نے ماحولیات تحفظ کے لیے اپنے کلاس کے بچوں کے ساتھ مل کر ماہانہ رسالہ ’نیچر لائف لائن‘ کی شروعات کی تھی۔ سدھانت نے ’شی ٹیلس اسٹوری‘ عنوان سے ڈاکومنٹری بھی بنائی تھی جس میں دیہی خواتین کے جدوجہد کو دکھایا گیا۔

سدھانت نے دسویں کا امتحان ڈی اے وی اور انٹرمیڈیٹ پریمیر اکیڈمی، مظفر پور سے فرسٹ ڈویژن سے پاس کیا۔ انھوں نے بتایا کہ 2008 میں کوسی میں جب سیلاب آیا تھا، اس وقت وہ سہرسہ میں تھا۔ وہیں پر لوگوں کی تکلیف دیکھ کر سدھانت کی دلچسپی عام لوگوں کی زندگی میں ہوئی اور ان کے لیے کچھ کرنے کا اس نے عزم کیا۔ وہ کہتے ہیں کہ ’’میں یہ سبھی کام اپنے پاکٹ خرچ سے کرتا ہوں۔ میں پڑھائی کے بعد بچے ہوئے وقت میں ایسے ہی کام کرنا پسند کرتا ہوں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔