یوگی کابینہ سے کئی وزراء کی ہو گئی چھٹی، آئیے دیکھیں پوری فہرست

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ کے طور پر یوگی آدتیہ ناتھ کی دوسری مدت کار کا آج سے آغاز ہو گیا ہے، اس بار کئی پرانے چہرے دوبارہ وزیر بنے ہیں لیکن کئی قدآور لیڈروں کی چھٹی بھی ہو گئی ہے۔

یوگی آدتیہ ناتھ / تصویر ٹوئٹر
یوگی آدتیہ ناتھ / تصویر ٹوئٹر
user

قومی آوازبیورو

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ کے طور پر یوگی آدتیہ ناتھ کی دوسری مدت کار کا آج سے آغاز ہو گیا ہے، اس بار کئی پرانے چہرے دوبارہ وزیر بنے ہیں لیکن کئی قدآور لیڈروں کی چھٹی بھی ہو گئی ہے۔ اسمبلی انتخاب میں شکست کھانے والے کیشور پرساد موریہ کو پھر سے نائب وزیر اعلیٰ بنایا گیا ہے، لیکن دنیش شرما سے لے کر محسن رضا، آشوتوش ٹنڈن، شری کانت شرما اور سدھارتھ ناتھ سنگھ جیسے بڑے لیڈروں کے نام یوگی کابینہ سے غائب ہیں۔ یوگی حکومت 2.0 میں تقریباً دو درجن پرانے وزراء کو جگہ نہیں مل پائی ہے۔

وارانسی جنوب سیٹ سے لگاتار دوسری مرتبہ اسمبلی پہنچے ڈاکٹر نیل کنٹھ تیواری بھی کابینہ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ آئیے یہاں دیکھتے ہیں ان لیڈروں کی فہرست جنھیں گزشتہ یوگی کابینہ میں تو جگہ ملی تھی، لیکن اس بار ان کی چھٹی ہو گئی ہے۔


ڈاکٹر دنیش شرما

آشوتوش ٹنڈن

ستیش مہانا

شری کانت شرما

سدھارتھ ناتھ سنگھ

مہندر سنگھ

رام نریش اگنیہوتری

جئے پرتاپ سنگھ

نیل کنٹھ تیواری

نیلما کٹیار

اشوک کٹریا

شری رام چوہان

محسن رضا

منوہر لال منو کوری

سریش کمار پاسی

انل شرما

مہیش چندر گپتا

ڈاکٹر جی ایس دھرمیش

لاکھ سنگھ راجپوت

چودھری اودے بھان سنگھ

رماشنکر سنگھ پٹیل

جئے کمار سنگھ جیکی

اتل گرگ

اجیت پٹیل

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */