شری امرناتھ یاترا: قریب دو لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اب تک ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے 1 لاکھ 83 ہزار 8 سو 11 یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے۔

امرناتھ گپھا، تصویر آئی اے این ایس
امرناتھ گپھا، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

سری نگر: ماہ جون کی 30 تاریخ سے شروع ہونے والی شری امرناتھ جی یاترا کے دوران اب تک قریب دو لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اب تک ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے 1 لاکھ 83 ہزار 8 سو 11 یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے۔

انہوں نے اتوار کے روز قریب انیس ہزار یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا جو اب تک سب سے زیادہ تعداد ہے۔ دریں اثنا بھگوتی نگر جموں کے بیس کیمپ سے پیر کی صبح 5 ہزار 6 سو 49 یاتریوں پر مشتمل قافلہ پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں کی طرف روانہ ہوا۔


سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ان یاتریوں میں سے 3 ہزار 91 یاتری پہلگام کی طرف جبکہ 2 ہزار5 سو 58 یاتری بالتل بیس کیمپ کی طرف روانہ ہوگئے۔ قابل ذکر ہے کہ امسال کی یاترا کے لئے دیگر انتظامات کے علاوہ سیکورٹی کا فقید المثال بندوبست کیا گیا ہے۔ 43 دنوں پر محیط یہ یاترا 11 اگست کو رکھشا بندھن کے تہوار کے موقعے پر اختتام پذیر ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔