’شو مین‘ راج کپور کے بنگلہ کو گودریج پراپرٹی نے خرید لیا، ایک خاص پروجیکٹ کی ہے تیاری!

گودریج پراپرٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او گورو پانڈے نے کہا کہ ’’ہم اس مشہور پروجیکٹ کو اپنے پورٹ فولیو میں جوڑ کر خوش ہیں اور یہ موقع دینے کے لیے ہم کپور فیملی کے شکرگزار ہیں۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>راج کپور اور ان کا بنگلہ</p></div>

راج کپور اور ان کا بنگلہ

user

قومی آوازبیورو

گودریج پراپرٹی لمیٹڈ نے جمعہ کے روز ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے ممبئی کے چیمبور میں موجود مشہور و معروف فلم اداکار، ہدایت کار و فلمساز اور ’شو مین‘ کے نام سے مقبول راج کپور کے بنگلے کو خرید لیا ہے۔ اب اس جگہ کو لے کر گودریج پراپرٹی لمیٹڈ نے ایک خاص منصوبہ بنایا ہے۔ اس کا ارادہ ہے کہ اس جگہ پر ایک لگژری رہائشی پروجیکٹ تیار کیا جائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گودریج پراپرٹی لمیٹڈ کمپنی نے شیئر بازار کو جانکاری دی ہے کہ یہ زمین راج کپور کے قانونی وارث کپور فیملی سے خریدی گئی ہے۔ حالانکہ یہ سودا کتنے میں ہوا، اس سلسلے میں کچھ بھی انکشاف نہیں کیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل مئی 2019 میں گودریج پراپرٹی نے گودریج آر کے ایس پروجیکٹ تیرا کرنے کے لیے کپور فیملی سے چیمبور میں آر کے اسٹوڈیو کا حصول بھی کیا تھا۔ اب ایک نئے پروجیکٹ کے لیے شو مین راج کپور کا بنگلہ بھی اس کمپنی نے خرید لیا ہے۔


تازہ خریداری کے معاملے میں گودریج پراپرٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او گورو پانڈے نے کہا کہ ’’ہم اس مشہور پروجیکٹ کو اپنے پورٹ فولیو میں جوڑ کر خوش ہیں اور یہ موقع دینے کے لیے ہم کپور فیملی کے شکرگزار ہیں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔