بہار میں 2024 کے عام انتخابات سے قبل طاقت کا مظاہرہ، نتیش-تیجسوی کی ریلی، امت شاہ بھی دورے پر

امت شاہ بہار کا دورہ کر رہے ہیں اور وہ دو مقامات پر اپنے حامیوں سے خطاب کریں گے۔ جبکہ نتیش کمار اور نائب تیجسوی یادو بھی سیمانچل کے پورنیہ میں مہاگٹھ بندھن کے جلسہ عام سے خطاب کریں گے

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

پٹنہ: بہار میں سیاسی ہلچل کے درمیان مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ریاست کا دورہ کر رہے ہیں اور وہ دو مقامات پر اپنے حامیوں سے خطاب کریں گے۔ جبکہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو بھی سیمانچل کے ضلع پورنیہ میں مہاگٹھ بندھن کے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق عام انتخابات سے قبل تمام جماعتیں اپنی اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنا چاہتی ہیں اور امت شاہ کا دورہ اور مہاگٹھ بندھن کا جلسہ اسی سلسلہ کی کڑی ہیں۔

مہاگٹھ بندھن کے جلسہ عام کے دوران وزیر اعلیٰ نتیش کمار، نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو کے علاوہ کانگریس اور لیفٹ فرنٹ کے لیڈران بھی شامل ہوکر اور اپنے اتحاد کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔ ادھر، تیجسوی یادو کے والد اور آر جے ڈی کے صدر لالو یادو بھی سنگاپور میں گردے کی کامیاب پیوندکاری کے بعد ہندوستان لوٹ آئے ہیں اور توقع کی جا رہی ہے کہ وہ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے جلسہ عام میں شرکت کر سکتے ہیں۔


ادھر، امت شاہ ریاست کے بالمیکی نگر پارلیمانی حلقہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ بالمیکی نگر سیمانچل کے پورنیہ سے 400 کلومیٹر دور واقع ہے۔ اس کے بعد وہ کسانوں کے ایک اجلاس میں شرکت کے لئے پٹنہ کے لئے روانہ ہوں گے۔

سیاسی نقطہ نظر سے مہاگٹھ بندھ کی ریلی اور امت شاہ کا دورہ کافی اہم مانا جا رہا ہے۔ سیمانچل کے جس علاقہ میں مہاگٹھ بندھ کی ریلی ہونے جا رہی ہے اسے آر جے ڈی کا قلعہ قرار دیا جاتا تھا لیکن 2019 کے انتخابات میں اسے یہاں سے 5 سے محض ایک سیٹ حاصل ہوئی تھی۔ اب جبکہ جے ڈی یو مہاگٹھ بندھ کا حصہ بن گئی ہے تو سیٹوں کی تعداد 3 ہو گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔