امریکہ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، 4 کی حالت سنگین

امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کا واقعہ صنعتی پارک میں پیش آیا

تصویر بشکریہ این بی سی نیوز
تصویر بشکریہ این بی سی نیوز
user

یو این آئی

واشنگٹن: امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کا واقعہ صنعتی پارک میں پیش آیا۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ مارچ کے وسط سے امریکہ کی مختلف ریاستوں میں لوگوں کو اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنانے کے واقعات جاری ہیں۔

ادھر جنوبی کیرولائنا میں ایک پروفیشنل فٹ بالر نے ڈاکٹر، اس کی بیوی اور پوتوں سمیت 5 افراد کو قتل کرکے خودکشی کر لی۔ ٹیکساس برائن پولیس ڈپارٹمنٹ کے چیف ، ایرک باسکے نے جمعرات کو ایک نیوز کانفرنس میں بتایا ’’چار افراد شدید زخمی ہوئے ہیں اور انہیں سینٹ جوزف اسپتال داخل کرایا گیا ہے۔‘‘


باسکے نے کہا کہ مشتبہ شخص تحویل میں ہوسکتا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ وہ تاجر کا ملازم تھا۔ انہوں نے کہا کہ فائرنگ کی وجوہات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کی تصدیق نہیں کرسکتے کہ ہلاک ہونے والے سبھی افراد مقامی تاجر کے ملازم تھے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف بی آئی) نے تحقیقات میں مدد کرنے کی پیش کش کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔