امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں فائرنگ، دو افراد ہلاک

فائر ڈپارٹمنٹ کے حکام نے بتایا تھا کہ چار مرد اور تین خواتین کو اسپتال لے جایا گیا ہے، جن میں سے دو افراد کی موت ہوچکی ہے۔

فائرنگ، تصویر آئی اے این ایس
i

لاس اینجلس: امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں کار شو کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔ حکام نے یہ اطلاع دی ہے۔ این بی سی لاس اینجلس نے رپورٹ کیا کہ سان پیڈرو کے ایک بڑے پارک میں اتوار کو ہونے والی فائرنگ میں دو افراد ہلاک اور پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ واقعہ کے دوران کار شو، بیس بال گیم اور دیگر سرگرمیوں کے لیے سینکڑوں لوگ اس گراؤنڈ میں جمع تھے۔

پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں میں سے ایک بیس بال کے میدان میں مردہ پایا گیا۔ سی این این نے لاس اینجلس پولیس ڈیپارٹمنٹ کے کیپٹن کیلی منیز کے حوالے سے بتایا کہ تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ پیک پارک میں فائرنگ دو فریقوں کے درمیان جھگڑے کی وجہ سے ہوئی۔ حکام نے بتایا کہ پارک میں ایک غیر رسمی کار شو ہو رہا تھا۔ اس سے قبل فائر ڈپارٹمنٹ کے حکام نے بتایا تھا کہ چار مرد اور تین خواتین کو اسپتال لے جایا گیا ہے، جن میں سے دو افراد کی موت ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تحقیقات کر رہے ہیں۔ ہو سکتا ہے ایک سے زیادہ لوگ فائرنگ کر رہے ہوں۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔