اتر پردیش: فرضی نمبر پلیٹ والی گاڑی میں سفر کر رہے تھے ایس ڈی ایم، 26000 روپے کا لگا جرمانہ

اتر پردیش کے ڈپٹی کلکٹر سدھیر کمار فرضی نمبر پلیٹ والی گاڑی میں سفر کرتے ہوئے پائے گئے، اس کے بعد ان کے اوپر 26000 روپے کا جرمانہ لگایا گیا ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

اتر پردیش کے امروہہ میں ایک حیران کرنے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ امروہہ سب ڈویژنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) سدھیر کمار کی سرکاری گاڑی میں آگے اور پیچھے کی طرف الگ الگ نمبر پلیٹ لگی ہوئی دکھائی دی۔ یہ گاڑی کلکٹریٹ کے باہر کھڑی ہوئی تھی جس پر 26 ہزار روپے کا چالان کاٹا گیا ہے۔ اس پورے معاملے میں اب ضلع مجسٹریٹ بی کے ترپاٹھی نے جانچ کا حکم صادر کر دیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ’’جانچ رپورٹ آنے کے بعد سخت کارروائی کی جائے گی۔‘‘

افسران کے مطابق آر ٹی او میں رجسٹرڈ ہر ایک گاڑی کا نمبر الگ طرح کا ہوتا ہے۔ معاون علاقائی ٹرانسپورٹ افسر مہیش چندر کے ذریعہ روٹین جانچ کے دوران گاڑی میں فرضی نمبر پلیٹ لگے ہونے کا معاملہ سامنے آیا۔ ایک میٹنگ میں ضلع ٹرانسپورٹ سیکورٹی کمیٹی کے ایک رکن کے ذریعہ اس بارے میں مطلع کرانے کے بعد ضلع مجسٹریٹ کی ہدایت پر چیکنگ کی گئی۔ یہاں قابل ذکر ہے کہ مختلف سرکاری محکمے اکثر دفتری استعمال کے لیے پرائیویٹ گاڑیوں کو کرایہ پر لیتی ہیں۔ اب دیکھنے والی بات یہ ہے کہ جانچ کے دوران کیا کچھ سامنے آتا ہے اور کس طرح کی کارروائی ہوتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔