شیو سینا   کا حلف برداری تقریب  کا بائیکاٹ

Getty Images
Getty Images
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی : مودی کابینہ کی توسیع سے پہلے این ڈی اے میں ٹوٹ پھوٹ واضح نطر آر ہی ہے۔ پہلے سوابھمانی پکش نے این ڈی سے علیحدگی کا اعلان کیا اور اب توسیع سے محض ایک گھنتے پہلے شیو سینا نے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کرنے سے یہ کہہ کر منع کر دیا کہ یہ توسیع صرف بی جے پی تک محدود ہے۔ واضح رہے شیو سینا سے تعلق رکھنے والے مرکزی وزیر بھی حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔ مرکز اور ریاست میں اتحادی ہونے کے باوجود شیو سینا کے رشتے کبھی بھی بی جے پی سے اچھے نہیں رہے ہیں۔

آج کی توسیع میں جس طرح جے ڈی یو اور اے آئی ڈی ایم کے کا کوئی ذکر نہیں ہے اس سے صاف ظاہر ہے کہ کابینہ میں توسیع ایک مرتبہ پھر ہوگی۔ ویسے کہا جا رہا تھا کہ 2019کے عام انتخابات سے پہلے یہ آخری توسیع ہوگی مگر ایسا محسوس نہیں ہوتا۔ ادھر جن 9لوگوں کو کابینہ میں شامل کیا جا رہا ہے ان میں سے 4بیوروکریٹ ہیں جس کے بارے میں تبصرہ کیا جا رہا ہے کہ بی جے پی میں تجربہ کار لوگ کم ہیں جس کی وجہ سے بیوروکریٹ پر زیادہ انحصار کرنا پڑ رہا ہے۔ اب سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ وزیر دفاع کس کو بنایا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔