بی جے پی کے خلاف اکھلیش-مایا کا ساتھ دیں گے شیوپال یادو

گذشتہ انتخاب میں ہم سب نے دیکھا کہ دونوں طرف سے لفّظوں کی جھڑی لگی ہوئی تھی۔ اس میں لفّاظی کرنے والا جیت گیا۔ کیونکہ اس نے 15 لاکھ دینے کا بھروسہ دیا تھا۔ لہذا اس جھوٹے کو ملک کی باغ ڈور سونپ دی گئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

اٹاوہ: چھوٹی بہو اپرنا یادو کے بیان کی تصدیق کرتے ہوئے نئی تشکیل شدہ پرگتی شیل سماجوادی پارٹی لوہیا کے فاونڈر شیوپال سنگھ یادو نے سنیچر کو کہا کہ بی جے پی کو ہرانے کے لئے اگر بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) اور سماج وادی پارٹی(ایس پی) ان کی پارٹی کے ساتھ اتحاد کرتی ہے تو ان کو اس سے کوئی اعتراض نہیں ہے۔

ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو بینک کے کنونشن میں بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے سابق وزیر شیوپال یادو نے کہا کہ بی جے پی کو عوام سے کئے جھوٹے وعدوں کا خامیازہ تین ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں شکست کی شکل میں جھیلنا پڑا ہے۔ عام انتخابات میں بی جے پی کو شکست دینے کے لئے اگر ایس پی، بی ایس پی ان سے تعاون کی اپیل کرتی ہے تو وہ اس کے لئے تیار ہیں۔

شیوپال یادو نے صحافیوں سے کہا کہ ہنومان جی کو ذات میں تقسیم کرنا بالکل غلط ہے۔ بھگوان ہنومان سبھی کے ہیں۔ ذات مذہب سے ان کا کوئی لینا دینا نہیں ہے ایسی بات کسی کوبھی نہیں کرنی چاہیے بی جے پی کو انتخاب کے وقت بھگوان رام اوررام مندر کی یاد آتی ہے۔ مندر تعمیر کا فیصلہ مذہبی رہنماؤں پر چھوڑ دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ’’ ابھی گذشتہ انتخاب میں ہم سبھی نے دیکھا ہے کہ دونوں طرف لفّظوں کی جھڑی لگی ہوئی تھی۔ ایک کہہ رہا ہے تھا کہ ہم پندرہ لاکھ دیں گے۔ ایک کہہ رہا تھا کہ سماجوادی پنشن دیں گے۔ ایک کچھ کہہ رہا ایک اس سے بھی بڑھ کر بول رہا تھا۔ اس میں لمبی لفّاظی کرنے والا جیت گیا۔ اس نے 15 لاکھ دینے کا بھروسہ دیا تھا۔ ہمارا سماجوای پنشن کا 500 روپئے دینے کی بات کررہا تھا جس سے سب نے ٹھکرا دیا۔ 15 لاکھ کاوعدہ کرنے والے جھوٹے کو ملک کی باغ ڈور دے دی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */