شیوسینا نے جریدہ 'سامنا' کے اداریہ میں پوچھا، مودی نے 10 سال میں کیا کیا؟

سامنا میں تحریر کیا ہے  کہ  بی جے پی نے اس ملک کو ناقابلِ زندگی بنا دیا ہے، لوگ خوفزدہ ہیں، کسان خودکشی کر رہے ہیں، نوجوان مایوس ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

شیوسینا (یو بی ٹی) نے ہفتہ کے روز 'سامنا' اور 'دوپہر کا سامنا' میں تنقیدی اداریے لکھ کر سوال پوچھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے پچھلے 10 برسوں میں کیا کیا؟ شیوسینا (یو بی ٹی) کا یہ اداریہ وزیر اعظم کے ذریعہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر شرد پوار کو نشانہ بنائے جانے کے ٹھیک دو دن بعد آیا ہے۔

مہاراشٹر کے سینئر لیڈر شرد پوار کے دفاع میں مہا وکاس اگھاڑی کی حلیف شیو سینا (یو بی ٹی) نے وزیر اعظم کے تبصرے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر مودی کو اب مسٹر شرد پوار کے بارے میں بالکل برعکس کہنے سے پہلے اپنے سابقہ تبصروں پر دھیان دینا چاہئے تھا۔


شیو سینا نے سامنا میں لکھا "مودی حکومت نے مسٹر پوار کو زراعت اور سماجی شعبوں میں ان کے تعاون کے لیے پدم وبھوشن سے نوازا۔ 4-5 سال پہلے، مودی نے پوار کے کام اور قائدانہ خصوصیات کی تعریف کی تھی کہ کس طرح انہوں نے مرکزی وزیر زراعت کے طور پر گجرات کی مدد کی تھی، اور وہ (مودی) مسٹر پوار کی انگلی پکڑ کر سیاست میں آئے تھے۔

اداریہ میں کہا گیا کہ آج سب کچھ بدل گیا ہے۔ مسٹر مودی کے قول و فعل میں کوئی ہم آہنگی نہیں ہے اور یہ کنفیوزڈ ذہنیت کی علامت ہے۔ سامنا میں جوابی وار کرتے ہوئے شیو سینا نے سوال کیا کہ وزیر اعظم نے ملک کے لیے کیا کیا؟ مختلف مسائل کا ذکر کرتے ہوئے الزام لگایا کہ مسٹر مودی نے اپنی پالیسیوں سے ہندوستان میں زندگی مشکل کر دی ہے۔


سامنا نے کہا کہ بہت سے خوش اور خوشحال لوگ اب ہندوستان میں نہیں رہنا چاہتے ہیں اور دوسرے ممالک کو ہجرت کر رہے ہیں۔ بی جے پی نے اس ملک کو ناقابلِ زندگی بنا دیا ہے، لوگ خوفزدہ ہیں، کسان خودکشی کر رہے ہیں، نوجوان مایوس ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔