شرومنی اکالی دل ممبر پارلیمنٹ شیر سنگھ گوبایا انگریس میں شامل

شیر سنگھ گوبایا نے کانگریس صدر کی رہائش گاہ پر کانگریس میں شمولیت اختیار کی، اس موقع پر پنجاب کانگریس کے صدر سنیل جاکھڑ اور پنجاب کانگریس کی انچارج آشا کماری اور کئی دیگر رہنما بھی موجود رہے۔

تصویر / <a href="https://twitter.com/INCPunjab">@INCPunjab</a>
تصویر / @INCPunjab
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: شرومنی اکالی دل کے لوک سبھا رکن شیر سنگھ گوبایا نے منگل (5 مارچ) کے روز کانگریس میں شمولیت اختیار کر لی۔ کانگریس صدر راہل گاندھی کی موجودگی میں شیر سنگھ گوبایا نے کانگریس صدر کی رہائش گاہ پر کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر پنجاب کانگریس کے صدر سنیل جاکھڑ اور پنجاب کانگریس کی انچارج آشا کماری اور کئی دیگر رہنما بھی موجود رہے۔

گوبایا پنجاب میں فیروز پور سے لوک سبھا رکن ہیں اور وہ دو مرتبہ اس سیٹ سے الیکشن جیت چکے ہیں۔ اب تیسری مرتبہ بھی انہیں اس سیٹ سے کامیاب ہونے کا سب سے اہم دعویدار سمجھا جارہا ہے۔ ادھر، پنجاب کی سیاسی جماعت شرومنی اکالی دل نے یہ دعوی کیا ہے کہ شیر سنگھ گبایا کو پارٹی سے پہلے ہی باہر کیا جا چکا ہے۔

شیر سنگھ گوبایا پنجاب کی جلال آباد اسمبلی سیٹ سے تین مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں۔ 2009 میں انہوں نے شرومنی اکالی دل کے سربراہ سکھبیر سنگھ بادل کے لئے جلال آباد سیٹ خالی کی تھی اور بعد میں فیروز پور سے پارلیمانی انتخاب لڑا تھا۔ گبایا لگاتار 10 سال سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔

گذشتہ پانچ دن میں کانگریس کا دامن تھامنے والے شیر سنگھ گوبایا دوسرے لوک سبھا رکن ہیں۔ اس سے پہلے بی جے پی کی ممبر پارلیمنٹ ساوتری بائی پھُلے نے دو مارچ کو کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی۔ وہ اترپردیش کی بہرائچ سیٹ سے بی جے پی کے ٹکٹ پر پچھلا الیکشن جیت کر لوک سبھا میں پہنچی تھیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 05 Mar 2019, 9:10 PM