’31 دسمبر تک گر جائے گی شندے حکومت‘، آدتیہ ٹھاکرے کا دعویٰ

مہاراشٹر میں جاری اراکین اسمبلی کی رکنیت تنازعہ سے متعلق آدتیہ ٹھاکرے کا کہنا ہے کہ اسمبلی اسپیکر کو 31 تاریخ یا اس سے پہلے فیصلہ لینا چاہیے، حالانکہ یہ حکومت زیادہ وقت تک نہیں چلے گی۔

<div class="paragraphs"><p>مہاراشٹر کے سابق وزیر آدتیہ ٹھاکرے</p></div>

مہاراشٹر کے سابق وزیر آدتیہ ٹھاکرے

user

قومی آوازبیورو

مہاراشٹر کی شندے حکومت کے تعلق سے ریاست کے سابق وزیر سیاحت اور ٹھاکرے گروپ کے اہم لیڈر آدتیہ ٹھاکرے نے ایک بڑا دعویٰ کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ شندے حکومت 31 دسمبر تک گر جائے گی۔ آدتیہ ٹھاکرے کے مطابق 2024 میں ملک اور مہاراشٹر میں نئی حکومت بنے گی۔

آدتیہ ٹھاکرے اس وقت کونکن کے دورے پر ہیں۔ انھوں نے ساونت واڑی مین ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ بالا بیان دیا ہے۔ اراکین اسمبلی کی رکنیت کے بارے میں اسمبلی اسپیکر کے سامنے چل رہی سماعت پر آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ اسمبلی اسپیکر کو 31 تاریخ یا اس سے پہلے فیصلہ لینا چاہیے۔ حالانکہ یہ حکومت زیادہ وقت تک نہیں چلے گی۔ دسمبر میں یہ حکومت گر جائے گی۔


ممبئی میونسپل کارپوریشن نے ممبئی کے ڈیلیل روڈ پر پل کے افتتاح سے متعلق آدتیہ ٹھاکرے سے جب سوال کیا گیا تو انھوں نے میونسپل کارپوریشن کی شدید تنقید کی۔ انھوں نے کہا کہ ’’میں میونسپل کارپوریشن کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ حکومت 31 (دسمبر) تک رہے گی۔ اگر نگر پالیکا میرے باہر آنے کا انتظار کر رہی تھی تو پہلے ہی بتایا جانا چاہیے تھا۔ انھوں نے ڈیلیل روڈ کو ڈیلے روڈ بنا دیا ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔