ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا یک روزہ میچ آج، روہت-وراٹ کو آرام

کوئنس پارک اوول میں جمعہ سے شروع ہو رہی ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی یک روزہ سیریز میں ہندوستان کے مستقل کپتان روہت شرما، وراٹ کوہلی، رشبھ پنت، ہاردک پانڈیا اور بمراہ کو آرام دیا گیا ہے۔

شیکھر دھون، تصویر بشکریہ آئی پی ایل
شیکھر دھون، تصویر بشکریہ آئی پی ایل
user

قومی آوازبیورو

گزشتہ کچھ مہینوں میں بین الاقوامی کرکٹ میں مصروف پروگرام کو لے کر سبھی ممالک کے لیے ہر دو فریقی سیریز میں اپنے بہترین کھلاڑیوں کو باہر کرنا ایک چیلنج بن گیا ہے۔ خصوصاً اس سال ہونے والے ٹی-20 عالمی کپ کو لے کر ٹیموں نے اپنے بنچ اسٹرینتھ کو آزمانا شروع کر دیا ہے۔ کوئنس پارک اوول میں جمعہ سے شروع ہو رہی ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی یک روزہ سیریز میں ہندوستان کے مستقل کپتان روہت شرما، وراٹ کوہلی، رشبھ پنت، ہاردک پانڈیا اور بمراہ کو آرام دیا گیا ہے۔

کپتانی کی ذمہ داری اب سلامی بلے باز شکھر دھون کو سونپی گئی ہے جو اس سال ہندوستانی ٹیم کی قیادت کرنے والے ساتویں کپتان ہوں گے۔ اتنے سارے اہم کھلاڑیوں کے آرام کرنے کے باوجود دھون کی قیادت والی مہمان ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف مضبوطی کے ساتھ اترے گی۔ اس ٹیم میں ایشان کشن، ریتوراج گائیکواڈ، شبھمن گل، سنجو سیمسن، شریئس ایر اور دیپک ہڈا جیسے کھلاڑی شامل ہیں جنھیں یک روزہ کرکٹ میں اپنے ہنر کا مظاہرہ کرنے کا شاندار موقع ملے گا۔


ویسٹ انڈیز کے خراب بلے بازی آرڈر کو دیکھتے ہوئے ہندوستان کے پاس اپنے گیندبازی اٹیک میں شامل کرنے کے لیے کئی متبادل موجود ہیں۔ یک روزہ میچ میں نائب کپتان رویندر جڈیجہ کے اسپن محکمہ میں لیگ اسپنر یجویندر چہل کی شمولیت یقینی معلوم پڑ رہی ہے۔ ہاردک پانڈیا کی غیر موجودگی میں شاردل ٹھاکر کو آل راؤنڈر کی شکل میں موقع دیا جا سکتا ہے۔ اگر عرش دیپ سنگھ پیٹ کی تکلیف سے باہر نہیں نکل پائے ہیں تو پرسدھ کرشنا اور محمد سراج یا آویش خان میں سے دو گیندبازوں کو موقع مل سکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔