لکھنؤ میں 25 مارچ کو ’شیعہ صوفی یکجہتی کانفرنس‘ کا انعقاد

لکھنؤ کے تاریخی بڑے امام باڑے میں ایک کانفرنس ہونے جا رہی ہے جسے ’شیعہ صوفی یکجہتی کانفرنس‘ کا نام دیا گیا ہے۔ کانفرنس کا مقصد دہشت گردی کے خلاف مسلمانوں کو متحد کرنا بتایا جا رہا ہے۔

تصویرسوشل  میڈیا
تصویرسوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

’شیعہ صوفی یکجہتی کانفرنس‘ کا انعقاد شیعہ عالم دین کلب جواد کی طرف سے کیا جا رہا ہے۔ اس میں تمام مسلم تنظیموں کو مدعو کیا گیا ہے اور کانفرنس کچھوچھہ، مکن پور، دیوا شریف ، دہلی کی درگاہ نظام الدین اولیا اور درگاہ اجمیر شریف کے علاوہ صوفی مسلک سے وابستہ کئی درگاہوں اور خانقاہوں کے نمائندگان شرکت کریں گے۔

’فرسٹ پوسٹ ‘ کے مطابق کلب جواد کا کہنا ہے کہ ’’آج بادشاہوں کو اسلام کی علامت تصور کیا جا رہا ہے، جو کہ غلط ہے۔ یہ کہا جا رہا ہے کہ کسی نے روم جیت لیا، کسی نے ایران پر فتح حاصل کر لی ۔ اسلام کی علامت بادشاہیت نہیں بلکہ امام حؑسین اور خواجہ معین الدین چشتؒی ہونے چاہئیں جو امن کی بات کرتے ہیں۔‘‘

کلب جواد نے مزید کہا ’’ داعش اور طالبان کا نظریہ اسلام کا نظریہ نہیں ہے۔ مجوزہ جلسہ میں دہشت گردی کے خلاف مہم شروع کی جائے گی۔ ‘‘

مولانا کلب جواد کے مطابق شیعہ اور صوفی مسلک میں 90 فیصد مساوات ہے۔ صوفی مسلک کے پیروکار بھی شیعوں کی طرح امام حسینؑ کو مانتے ہیں اور محرم میں غم مناتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */