شین مبارک! جب جموں و کشمیر میں برف کا گولہ بنا کر ایک دوسرے کے ساتھ کھیلتے نظر آئے راہل اور پرینکا

کانگریس نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کی برف سے کھیلتے ہوئے کچھ تصویریں شیئر کی ہیں جسے لوگ خوب پسند کر رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>پرینکا گاندھی اور راہل گاندھی برف سے کھیلتے ہوئے</p></div>

پرینکا گاندھی اور راہل گاندھی برف سے کھیلتے ہوئے

user

قومی آوازبیورو

کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کی قیادت میں چل رہی ’بھارت جوڑو یاترا‘ آج ختم ہو گئی۔ اس موقع پر بھارت جوڑو یاتری کبھی جذباتی نظر آئے تو کبھی سری نگر میں ہو رہی برف باری کے باوجود جشن مناتے۔ راہل گاندھی کی بھی کچھ تصویریں اور ویڈیوز برف سے کھیلتے ہوئے سامنے آئی ہیں جو ظاہر کرتی ہیں کہ ’بھارت جوڑو یاترا‘ اپنے مقصد میں کامیاب ہوئی ہے۔ وہ کبھی بھارت جوڑو یاتریوں کے ساتھ برف باری کا مزہ لیتے ہوئے اپنائیت کا اظہار کرتے دکھائی دیے، تو کبھی اپنی بہن پرینکا گاندھی کے ساتھ برف سے کھیلتے نظر آئے۔

ایک ویڈیو کانگریس نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے شیئر کی ہے جس میں راہل گاندھی برف کا گولہ بنا کر دونوں ہاتھوں کو پیچھے چھپائے پرینکا گاندھی کی طرف بڑھتے ہیں اور پھر برف کا گولہ اپنی بہن کے سر پر ڈال دیتے ہیں۔ پھر پرینکا گاندھی بھی برف اٹھا کر اپنے بھائی کی طرف بھاگتی اور ان پر ڈالتی نظر آتی ہیں۔ دونوں کے چہرے پر مسکراہٹ تیر رہی ہوتی ہے اور وہاں موجود لوگ بھائی-بہن کی اس محبت کو دیکھ کر مسکرائے بغیر نہیں رہ پاتے۔ اس ویڈیو کو راہل گاندھی نے بھی اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے شیئر کیا ہے اور ساتھ میں لکھا ہے ’’شین مبارک۔ سری نگر میں بھارت جوڑو یاترا کیمپ کے پاس ایک خوبصورت صبح۔‘‘


کانگریس نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کی برف سے کھیلتے ہوئے کچھ تصویریں بھی شیئر کی ہیں جسے لوگ خوب پسند کر رہے ہیں۔ ان تصویروں کے ساتھ ٹوئٹ میں کانگریس نے لکھا ہے ’’یاترا کا اختتام، سری نگر کی برف باری اور اپنے پن کی کچھ تصویریں۔ ایسی ہی کچھ تصویریں صبح یاتریوں کے ساتھ تھی ناچتے گاتے۔‘‘ آئیے نیچے دیکھتے ہیں راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کی وہ تصویریں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔