طیارہ رَنوے سے گزر رہا تھا جب ٹکرا گئے دو باز، ایک کی موت، طیارہ کی کوئمبٹور میں ایمرجنسی لینڈنگ

طیارہ رَنوے سے گزر رہا تھا تبھی دو باز انجن سے ٹکرا گئے، ایک کی انجن بلیڈ سے ٹکرانے سے موت ہو گئی، کوئمبٹور سے پرواز بھرنے والے طیارہ سے اکثر پرندے ٹکراتے رہتے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ایئر عربیہ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ایئر عربیہ، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

شارجہ جا رہا ایئر عربیہ کا ایک طیارہ پیر کے روز پرواز بھرنے سے ٹھیک پہلے دو باز سے ٹکرا گیا۔ دونوں باز طیارہ کے بائیں انجن سے ٹکرائے تھے جس کے بعد طیارہ کو کوئمبٹور میں ایمرجنسی لینڈنگ کرانی پڑی۔ طیارہ کے اترتے ہی سبھی 164 مسافروں کو اس سے اتارا گیا اور طیارہ کو ہوئے نقصان کی جانچ کی گئی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق شارجہ جا رہی فلائٹ رَنوے سے گزر رہی تھی تبھی دو باز انجن سے ٹکرا گئے۔ ان میں سے ایک کی انجن بلیڈ سے ٹکرانے سے موت ہو گئی۔ کوئمبٹور سے پرواز بھرنے والے طیارہ سے پرندہ ٹکراتے رہتے ہیں، لیکن گزشتہ سات سالوں میں یہ پہلی بار ہے کہ طیارہ کو ہوئے نقصان کی جانچ کے لیے سبھی مسافروں کو طیارہ سے اتارا گیا۔


میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کوئمبٹور ہوائی اڈہ کے ڈائریکٹر ایس سینتھل ولاون نے کہا کہ پرندوں کے طیارہ سے ٹکرانے کے معاملے پر قابو پانے کے لیے برڈ کیئر گنس، برڈ چیزر اور پودوں کے اضافہ کو قابو میں کرنے سمیت کئی ترکیبیں کی جاتی ہیں۔ گھاس کی اونچائی کو کم از کم سطح پر بنائے رکھا جاتا ہے کیونکہ پرندہ عام طور پر اسے نشو و نما والی جگہ کی شکل میں استعمال کرتے ہیں۔ کوئمبٹور ہوائی اڈہ ذرائع نے بتایا کہ ہوائی اڈے کے پاس کچرا ڈمپ کرنے پر سختی سے پابندی لگا دی گئی ہے کیونکہ پرندہ عام طور پر ڈمپنگ والے مقامات پر اپنا بسیرا ڈالتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔